ایسنگانو نیشنل پارک
ایسنگانو نیشنل پارک زامبیا کے شمالی صوبے میں ایک قومی پارک ہے۔ یہ 840 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ اس پارک کو سنہ 1972ء میں قومی پارک قرار دیا گیا تھا۔ یہ انسانی آباد کاری اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے زوال پزیر ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں پارک کو جنگلی حیات کی بہت زیادہ کمی کا سامنا کرنا پڑا اور تفریح کے مواقع بھی کم ہو گئے۔ جولائی، 2007ء میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
ایسنگانو نیشنل پارک | |
---|---|
مقام | زیمبیا کا شمالی صوبہ |