ایسٹرن ٹائمز
ایسٹرن ٹائمز لاہورسے شائع ہونے والا انگریزی روزنامہ تھا جسے فیروز سنز نے 1931ء میں جاری کیا۔ علامہ عبداللہ یوسف علی اس کے پہلے ایڈیٹر تھے۔ میاں سرافضل حسین کی حکومت اور یوننسیٹ پارٹی کا حامی تھا۔ ان کی وفات پر ہفت روزہ کر دیا گیا۔ اور اسی صورت میں 1940ء تک نکلتا رہا۔ پھردوبارہ روزنامہ ہو گیا۔ بعد ازاں الہلال لمیٹڈ نے خرید لیا اور بالآخر 1947ء میں بندکردیا گیا۔[1][2] صفحات کی تعداد 4۔ 6 ہوتی تھی۔ قیمت ایک آنہ فی پرچہ تھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ برطانوی ہند میں انگریزی صحافت، ایس ایم اے فیروز، روزنامہ ڈان، 22 ستمبر 2017ء
- ↑ ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 98-99