مسکین علی حجازی
پروفیسر ڈاکٹر مسکین علی حجازی (پیدائش: یکم جون، 1937ء - وفات: 17 جنوری، 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی، مصنف، کالم نگار اور جامعہ پنجاب کے شعبۂ صحافت کے سربراہ تھے۔ ان کی ابلاغیات کے موضوع پر لکھی ہوئی کتابیں پاکستان بھر کی جامعات میں پڑھائی جاتی ہیں۔
مسکین علی حجازی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جون 1937ء جالندھر ، برطانوی ہند |
وفات | 17 جنوری 2009ء (72 سال) کراچی ، سندھ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | صحافی ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | جامعہ پنجاب |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی و ادبی خدمات
ترمیممسکین علی حجازی یکم جون، 1937ء کو جالندھر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز ہفت روزہ چٹان سے کیا، بعد ازاں روزنامہ آفاق اور کوہستان سے وابستہ رہے۔ 1966ء میں وہ جامعہ پنجاب کے شعبہ صحافت سے بطور لیکچرار منسلک ہو گئے۔ 1982ء میں انھوں نے جامعہ پنجاب سے پنجاب میں اردو اخبار نویسی کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پاکستان میں شعبۂ صحافت میں پہلی پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 1997ء میں جامعہ پنجاب کے شعبۂ صحافت کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ انھوں نے صحافت کے موضوع پر متعدد کتابیں تحریر کیں جن میں فن ادرت، اداریہ نویسی، خیابانِ صحافت، پاکستان و ہند میں مسلم صحافت کی مختصر ترین تاریخ، صحافتی زبان، ہماری صحافت، پنجاب میں اردو صحافت کی تاریخ، پاکستان میں ابلاغیات: ترقی اور مسائل اور سفرنامہ ڈالر کے دیس میں سرِ فہرست ہیں۔[2]
تصانیف
ترمیم- پاکستان میں ابلاغیات: ترقی اور مسائل (ابلاغیات)
- پاکستان و ہند میں مسلم صحافت کی مختصر ترین تاریخ (صحافت)
- ڈالر کے دیس میں (سفرنامہ)
- روشن ستارے (قائدین تحریک پاکستان)
- خیابانِ صحافت (صحافت)
- فن ادارت (صحافت)
- آزمائش کی گھڑی
- اداریہ نویسی (صحافت)
- پاکستان کی خارجہ پالیسی کے نئے زاوئیے (بین الاقوامی تعلقات)
- صحافتی زبان (صحافت)
- مکتوب نگاری (صحافت)
- اللہ کے سپاہی (تاریخ)
- عالم اسلام کا اتحاد اور پاکستان (بین الاقوامی تعلقات)
- پنجاب میں اردو صحافت کی تاریخ (صحافت)
- ہماری صحافت (صحافت)
وفات
ترمیممسکین علی حجازی 17 جنوری، 2009ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں جامعہ پنجاب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ڈاکٹر مسکین علی حجازی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 1021، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء