ایسٹروفل اینڈ سٹیلا
غالبا 1580 کے دہے میں نظم شدہ فلپ سڈنی کی ایسٹروفل اور سٹیلا ایک انگریزی سانیٹ کا سلسلہ ہے، جو 108 سانیٹ اور 11 نغموں پر مشتمل ہے ۔ اییسٹروفل دو یونانی لفظوں سے مل کر بنا ہے : اسٹر (ستارہ) اور 'فل' عاشق اور 'سٹیلا ' ایک لاطینی کلمہ ہے جس کا مطلب ستارہ ہے۔ اس طرح ایسٹروفیل ستارہ کا عاشق ہے اور سٹیلا اس کا ستارہ ہے۔ سڈنی جزوی طور پر اپنے اطالوی ماڈل پیٹرارک کی اہم خصوصیات کو اپنے رنگ میں ڈھال لیا ہے، جن میں ایک مسلسل بیانیہ جو جزوی طور پر مبہم ہوا کرتا ہے، محبت و خواہش اور شاعرانہ تخلیق کے فن کی نسبت غور و فکر شامل ہیں۔ سڈنی پیٹرارچن رائم سکیم کو بھی اپناتے ہیں لیکن اس میں جدت پیدا کرتے ہیں جس کی تعداد 15 تک پہنچتی ہے۔ [1]
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان سانیٹ اور نغموں میں جس محبت کا تذکرہ ہے وہ حقیقی ہے کیونکہ سڈنی ایسٹروفل کو خود سے اور اسٹیلا کو لیڈی پینی لوپ سے منسوب کرتے ہیں ۔ لیڈی پینی لوپ کی تشخیص پینی لوپ ڈیورو (1563-1607) پھر لیڈی رچ ، بیرونیٹ سوم روبرٹ رچ کی شریک حیات سے کرتے ہیں۔ پینی لوپ کے بچپن میں ہی سڈنی اس سے منسوب ہو چکے تھے تاہم کسی وجہ سے دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی اور پینی لوپ روبرٹ رچ کی جیون ساتھی بن گئی لیکن کپل کی ازدواجی زندگی بہت خوشگوار نہیں تھی۔ پین اور ہنٹر کی رائے میں ان باتوں میں کچھ سچائی ہو سکتی ہے تاہم یہ تخلیق ایک شاعرانہ تخیل ہے۔
میوزیکل سیٹنگز
ترمیم- چارلس ٹیسیئر لندن 1597
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Cooper, Sherod M., The Sonnets of Astrophil and Stella: A Stylistic Study (The Hague: Mouton, 1968), 64.