ایسکیولس ہپوکاسٹانم
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈ یشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (12) نمبر پر ہے،
علامات دوا
ترمیماس دوا کا بہترین اثر انتڑیوں کے نچلے حصہ پر ہے وہاں بواسیر کی نالیوں مین اجتماع خون ہوتا ۔ اس کے ساتھ دوا کی خصوصیت کے طور پر کمر درد بھی آتا ہے۔ مگر حقیقی قبض کا فقدان ہوتا ہے، درد زیادہ ہوتا ہے اور اخراج خون بہت کم ہوتا ہے، عام طور پر دران خون میں رکاوٹ پڑتی ہے وریدیں پھول جاتی ہیں، ان کی رنگت ارغوانی ہو جاتی ہے۔ ہضم کا فعل، دل اور انتریوں کا فعل، غرض کہ جسم کے سبھی فعل سست پڑ جاتے ہیں جگر سست پڑ جاتا ہے اور اس میں خون جمع ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ قبض ہو جاتا ہے کمردرد ہوتا ہے جو مریض کو معمولی کام کاج کرنے سے بھی محروم کردیتا ہے، درد بڑی تیزی سے اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے۔ جسم کے مختلف حصوں میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھرے ہوئے ہیں۔ بلغمی جھلیاں خشک اور پھولی ہوئی، گلے کی خرابی جوخونی بواسیر کے ساتھ ساتھ نمودار ہو۔
سر:۔
ترمیممایوسی اور بدمزاجی، وہنی تذبذب، بھاری پن درد جیسے زکام ہوا ہو، پیشانی میں دباو پڑے اس کے ساتھ متلی ہو۔ اس کے بعد دائیں کو کھ میں سوئی گڑنے جیسا درد ہو سر کے پچھلے حصہ سے پیشانی تک درد ہو، ایسا محسوس ہو جیسے کھوپڑی کچلی گئی ہو، یہ تکلیف صبح بڑھتی ہے، عصبی درد جو دائیں طرف سے شروع ہو اور پیشانی کو پار کر کے بائیں طرف پہنچے اس کے بعد پیٹ کے بالائی حصہ میں درد ہو جو اپنی جگہ بدلتا رہے۔ بیٹھنے یا چلنمے پر سر میں چکر آئے۔
آنکھیں :۔
ترمیمبھاری گرم، آنسو بکثرت، شرائین پھول جائیں آنکھ کے ڈھیلے میں درد۔
ناک
ترمیمخشک، سانس کے ساتھ جو ہوا اندر جائے وہ سرد لگے، نتھنے اسے برداشت نہ کریں زکام چھینکیں آئیں، ناک کی جڑ پر دباو پڑے،ٹسوجیسی شکل کی ہڈی کی جھلیاں تنی ہوئی یہ فتور جگر کی خرابی کے باعث آئے۔
منہ:۔
ترمیمجیسے جھلس گیا ہو، ذائقہ کسیلا، منہ میں ٹرال بکثرت آئے، زبان پر میل کی موٹی تہ ایسا محسوس ہو جیسے زبان جھلس گئی ہو۔
گلا:۔
ترمیمگرم، خشک، کچا، جب نگلے تو کانوں میں سوئی چھبنے جیسا درد سوزش حلقو م جو جگر میں اجتماع خون کی خرابی سے متعلق ہو، حلقوم کی نالیاں تنی ہوئی اور پُر اذیت، سانس کے ساتھ جو ہوا اندر جائے گلا اسے برداشت نہ کر سکے، دوپہر بعد نگلنے پر ایسا محسوس ہو جیسے گلے میں خراش آئی ہے، گھٹ گیا ہے اور جلن ہو جیسے وہاں انگارہ رکھا ہے۔ صفرادی طبیعت والوں کی سوزش حلقوم کا ابتدائی درجہ، گلاصاف کرتے تو قدرے شیریں ذائقہ کا ریشہ دار کف خارج ہو۔
معدہ:۔
ترمیمجیسے معدہ میں پتھر رکھا ہے ہلکا ہلکا درد ہو، کھاناکھانے کے 3 گھنٹے بعد معدہ میں سخت درد ہو، مقام جگر نازک اور جیسے بھرا ہوا ہے۔
پیٹ
ترمیمجگر اور پیٹ کے بالائی حصہ میں ہلکا ہلکا درد ہو، ناف کے آس پاس درد یرقان، پیٹ کے زیریں حصہ اور پیٹرومیں تپکن کے ساتھ دو۔
معائے مستقیم:۔
ترمیمخشک درد ہو، جیسے چھوٹی چھڑیوں سے بھری ہوئی ہے مقعد میں ایذا، رفع حاجت کے بعد سخت درد ہو اور کانچ نکلے خونی بواسیر جس میں کمر تک سخت درد ہو، بادی، بواسیر یا خونی بواسیر جو خارج ہو، دکھن کے زمانے میں زور پکڑے بڑے بڑے سخت اور خشک سدے، ایسا نظر آئے کہ بلغمی جھلیاں متورم ہو گئی ہیں او رانھوں نے پاخانہ کا راستہ روک دیا ہے، کیڑوں کی وجہ سے جلن اور خارشز یہ دوا کرموں ( چنونوں) کو نکالتی ہے، مقعد میں جلن اور اس کے ساتھ کمر پر سردی جو اوپر نیچے چلے۔
پیشاب:۔
ترمیمحاجت بار بار ہو، مقدار میں کم آئے، رنگت گہری، کیچڑ جیسا، گرم دردگردہ بالخصوص بائیں گردے اور اس کی نالی میں۔
مرد
ترمیمرفع حاجت کے وقت پروسٹیٹ گلینڈے سے رطوبت آئے
عورت
ترمیمپیڑو کے پیچھے متوراتر تپکن کے ساتھ درد ہو، لکوریا جس میں زیریں پشت کے آر پار سخت درد ہو، رطوبت کی رنگت گہری پیلی، لیسدار خراش پیدا کرنے والی، یہ اخراج حیض آچکنے کے بعد زیادہ ہو۔
چھاتی:۔
ترمیمجیسے گھٹ گئی ہے۔ دل کی چال بھاری، سارے جسم میں پھڑکن محسوس ہو۔ سوزش نرخورہ، کھانسی آئے جو جگر کی خرابی سے وابستہ ہو، چھاتی میں گرمی محسوس ہو خونی بواسیر کے مریضوں کے دل کے آر پار درد ہو۔
ہاتھ پاؤں :۔
ترمیماعضاءمیں اذیت کا احساس، کندھے کے ابھا کے نیچے بازوتک گولی لگنے کی طرح کا درد۔ ہاتھ کی انگلیون کے سرے بے حس۔
کمر:۔
ترمیمگردن میں دکھن، کندھوں کے درمیان درد، ریڑھ جیسے کمزور ہو گئی ہے کمر اور ٹانگیں جواب دے جائیں، کمر درد جس کے باعث تکونیہ ہڈی اور کولہے میں بھی تکلیف ہو، درد چلنے اور جھکنے سے بڑھے، چلے تو پیر اندر گھوم جائیں، تلووں میں درد ہو، جیسے تھک گئے ہیں اور پھول گئے ہیں۔ ہاتھوں پیروں پر سوجن آئے۔ نہانے کے بعد سرخ ہو جائیں جیسے بھرے ہوئے ہیں۔
بخار:۔
ترمیمدوپہر بعد چار بجے سردی محسوس ہو،سردی کمر پر اوپر نیچے چلے،بخار شام کے سات بجے سے آدھی رات تک آئے۔ شام کو آنے والا بخار،جلد گرم وخشک ،بخار کے وقت پسینہ بکثرت وگرم آئے۔
کمی بیشی:۔
ترمیمصبح جاگنے پر کسی قسم کی حرکت،چلنا ،پاخانہ ہونا کھانا کھانے کے بعد،دوپہر بعد کھڑا ہونے سے
- ۔ کمی:۔
ٹھنڈی کھلی ہوا میں آرام ملتا ہے۔
تعلقات:۔
ترمیمایسکیولس گلا برا(سوزش معاءمستقیم،بیرونی بواسیر،مسّے نہایت پردرد رنگت قبض،سرچکرائے ،جگر مے ں خون جمع ہو جائے،زبان موٹی ،گلے مے ں گدگداہٹ ہو بینائی کی خرابی ،جزوی فالج، فائی ٹولیکا،گلا خشک،بالعموم یہ دوا مرض کی نئی حالتوں میں کام آتی ہے۔ نگنڈیم امریکینم(معاءمستقیم میں خون بھر جاتا ہے،نہایت تکلیف دہ بواسیر،ہردو،دوگھنٹے بعد ٹنکچر کی 10 10 بوندیں دیں)
مقابلہ:۔
ترمیمایلو،کولنسونیا،نکس ،سلفر۔
خوراک:۔ مدرٹنکچرسے30 طاقت۔
حوالہ:
بورک میٹریا میڈیکا
ایسکیولس ہپ ایک کرشماتی دوا ایسکیولیس ہپ پتلی کمر میں مسلسل درد اور انتہائی تکلیف دہ بواسیر کا ازمودہ علاج۔ ایسکیولیس ہپ کی مخصوص مرکزی علامات اور پرسنلٹی ڈرگ پکچر پر نایاب ارٹیکل (مضمون)۔ 1۔ ایسکیولیس ہپ لوگوں کی تکلیفات کا مرکز ہمیشہ پتلی کمر اور پیٹ کا نچلا حصہ رہتا ہیں۔ یہ لوگ ساختی(سٹرکچرل) طور پر پیٹ کے نچلے حصے کے اجتماع خون کا شکار ہوتے ہیں یہ لوگ پتلی کمر اور مقعد کے وریدوں میں خون کی تیزی اور خون لے جانے والی رگوں کی خرابی کی وجہ سے نہ صرف جسمانی تکالیف میں مبتلا ہوتے ہیں بلکہ یہ لوگ ذہنی طور پر بھی اتنہائی غمگینی اورچڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف ان لوگوں کا یاداشت کمزور ہوجاتا ہے بلکہ یہ لوگ رات کو نیند میں ڈر کر اٹھنے پرحواس بختہ جاتے ہیں۔ اور ان کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کہاں ہیں۔
2۔ حرکت کرنے، کھڑا ہونے اور چلنے پھرنے سے پتلی کمر میں ریڑھ کے انتہائی نچلے حصے اور نشست گاہ میں شدید گرمائش کے ساتھ بھراو اور درد ہوتا ہے۔ اس لیے عام طور پر یہ لوگ گرمی سے بہت حساس ہوتے ہیں اور سرد اور کھلی ہوا کے شیدائی ہوتے ہیں۔ جس سے ان کے تکلیفات کو عارضی افاقہ ہوتا ہے۔
3۔ یہ لوگ جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو اپنے تکلیفات یوں بیان کرتے ہیں کہ اس کے مقعد میں شدید تکلیف ہے ایسا لگتا ہے جیسے اس کا مقعد کانٹوں سے، لکڑیوں سے بھرا ہوا ہے یا جیسے کہ مقعد میں چاقو پڑے ہیں۔جس کی وجہ سے درد کے ساتھ ساتھ سخت گرمی بھی محسوس ہوتی ہے۔ اور جب بیٹھنے کے بعد وہ اٹھ کر کھڑا ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو نہ صرف شدید تکلیف اٹھاتے ہیں۔ بلکہ بعض اوقات تو کھڑا ہونا شدید تکلیف کی وجہ سے ناممکن ہوجاتا ہے۔
4۔ ان لوگوں کی بواسیر کی تکلیف بھی دوسرے ریمیڈیز سے ممتاز ہوتی ہے کیونکہ یہ عموما بغیر قبض اور بغیر خون کے، کمر اور چوتڑوں میں مستقل درد اور مقعد میں مستقل بھراو کے احساس کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں۔ بواسیر میں یہ علامت انتہائی اہم ہے کہ بواسیر میں جلن اور سوجن کے ساتھ ساتھ بواسیر کا رنگ جامنی ہوتا ہے جس میں نہ بیٹھنے سے آرام ہوتا ہے، نہ لیٹنے اور نہ کھڑا ہونے سے صرف دونوں گھٹنے زمین پر ٹیکنے سے آرام ہوتا ہے۔
5۔ خواتین میں عموما تکلیفات لیکوریا اور حیض کے دوران امنڈ کر اتے ہیں جس میں پتلی کمر میں چلتے وقت شدید درد محسوس ہوتی ہے اور رحم اور کمر میں خون کے اجتماع اور بھراو کا شدید احساس پایا جاتا ہے۔ یہ درد پیڑوں کے آر پار بھی محسوس ہوتا ہے ایسی حالت میں ایسکیولیس ہپ شفا کا پیغام بن کر راحت پہنچاتی ہے۔
6۔ یہ لوگ سیکرم ،تکونی ہڈی میں تکلیف کے ساتھ ساتھ سر میں بھی بھراو کا احساس، درد اور بوجھ کا شکار رہتے ہیں
7۔ یہ لوگ جسم کے مختلف جگہوں مثلا دل، پھیپھڑے، معدہ، مقعد، پیڑوں(خواتین) اور ریکٹم میں اتنا شدید بھراو محسوس کرتے ہیں کہ کبھی ان کو ایسا لگتاہے کہ یہ جگہیں پھٹ جائینگے۔یہ لوگ بلغمی جھلیوں، منہ، گلہ اور ریکٹم میں سوجن کے ساتھ خشکی اور جلن کا بھی شکار ہوتے ہیں۔
8۔ لہذا ایسکیولیس ہپ بہت سے جسمانی امراض جیسے اندھی بواسیر جس سے شاذونادر ہی خون ائے، پتلی کمر میں درد جس میں اگے کی طرف جکھاو اور بیٹھنے کے بعد کھڑا ہونا تقریبا نا ممکن ھو، سخت عارضی خشک قبض ، یرقان جس کے ساتھ دائیں کوکھ میں چھبن دار درد ھو، خواتین میں رحم کا گرنا، گلے کی خرابی کے ساتھ پتلا بہنے والا جلن دار زکام جو ٹھنڈی ہوا میں سانس لینے سے شدت اختیار کرے، پاخانہ کرتے وقت پراسٹیٹ سے مذی کے قطرے گرنا وغیرہ کے لیے حسب موقع اور حسب علامات تریاق اعظم ہے۔
اللہ کی مخلوق کی بھلائی کے لیے کام کریں