ایف ایم 101
ایف ایم ون او ون
FM 101
ریڈیو اسٹیشن پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ہے۔ یعنی یہ ادارہ ریڈیو پاکستان سے سسٹر کنسرن ہے۔ اس ادارے نے اپنی نشریات کا آغاز 1998ء میں اسلام آباد سے کیا اور بعد ازاں کراچی اور لاہور میں بھی اس کی نشریات پیش کی جانے لگیں۔ اس ادارے کے اغراض و مقاصد بھی قریباﹰ وہی ہیں جو ریڈیو پاکستان کے ہیں۔ البتہ پروکراموں کا فرق ہے۔ یعنی یہ ادارہ مروجہ ایف ایم چینلز کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد سامعین کو موسیقی پیش کرنا ہے۔ ہر پروگرام ایک گھنٹے پر محیط ہوتا ہے جس کے دوران ایک میزبان جیسے ریڈیو جوکی یا RJ کہا جاتا ہے۔ سامعین سے براہ راست فون کے ذریعے بھی گفتگو کرتا ہے اور اپنے خیلات کا اظہار بھی کرتا ہے اور سامعین کے فرمائش کے مطابق موسیقی بھی پیش کرتا ہے ۔