ایلیئس ایک سلسلہ وار کامِک بُک ہے جس کو قلم کار برائن مائیکل بینڈس اور مصّور مائیکل گیڈوس نے تخلیق کیا۔ اِس کو مارول کامکس نے اپنے مارول میکس مارکہ کے تحت شایع کیا۔ اِس کے کُل 28 شمارے تھے جو 2001ء تا 2004ء تک سلسلہ وار چھاپے گئے۔  

ایلیئس
Promotional art for cover of Alias #23
Art by David Mack اور Mark Bagley
معلومات اشاعت
ناشرمیکس
گوشوارہماہانہ
شکلبندیجاری سلسلہ
قسم
تاریخ اشاعتنومبر 2001 – جنوری 2004
تعداد اجرا28
مرکزی کردارجیسکا جونز
تخلیقی گروہ
مصنف(ین)Brian Michael Bendis
فنکار(ان)Michael Gaydos
Letterer(s)Oscar Gongora
Richard Starkings
Cory Petit
Colorist(s)Matt Hollingsworth
تخلیق کار(ان)Brian Michael Bendis
Michael Gaydos
Editor(s)Nanci Dakesian
Kelly Lamy
Stuart Moore
Joe Quesada
Collected editions
OmnibusISBN 0-7851-2121-8

ایلیئس کی سرغنہ جیسکا جونز نامی ایک کردار تھی، جو جیول کے نام سے ایک سوپر ہیرو تھی اور جُرم سے لڑائی چھوڑ کر اب ایک پیشہ وارانہ جاسوس تھی۔ اِس کامِک کی ہر قسط میں جیسکا کے ماضی میں سے کسی ایک پہلو پر غور کیا جاتا تھا اور تہ بہ تہ جیسکا کی کردار کشی میں قرائین کو اِس کی حالیہ کیفیت سے متعارف کرایا جاتا تھا۔ جیسکا اپنے ماضی کے حالات کی روح میں کس طرح اپنے حال کے فیصلے کرتی ہے، یہی اِس کہانی کا مرکز تھا۔

اِس کہانی کے تمام کردار بعد ازاں برائن مائیکل بینڈس کی آئندہ کامِک بُک دی پَلس میں بھی دیکھے گئے۔

نومبر 2015ء میں نشر ہونے والا نیٹفلیکس کا سلسلہ وار ڈراما جیسکا جونز بھی ایلیئس کامِکس پر مبنی ہے۔

تاریخ اشاعت

ترمیم

ایلیئس کی تحریر برائن مائیکل بینڈس نے لکھی اور اِس میں مصّوری کا کام مائیکل گیڈوس نے کیا جبکہ اِس کے تمام شماروں کے سرورق پر مصّوری ڈیوڈ میک نے کی۔

کہانیاں

ترمیم

ایلیئس (شمارہ 1 تا 9)

ترمیم

جب جیسکا کو ایک لڑکی کو ڈھونڈنے کا کام ملتا ہے تو وہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایک ایسی سازش کا حصّہ بن جاتی ہے جس میں کیپٹن امریکہ اور امریکی صدر ملوث ہوتے ہیں۔ دریں اثنا اسے رک جونز نامی ایک آدمی کو ڈھونڈنے کا کام ملتا ہے۔

اِس کہانی کے دیگر اور کرداروں میں ڈیئرڈیول (بطور میٹ مرڈوک، جیسکا کی وکالت کرتا ایک وکیل) اور دوسرے درجے کا ایک وِلن مین ماؤنٹین مارکو شامل ہیں۔

کم ہوم (شمارہ 11 تا 15)

ترمیم

جیسکا جونز کو ایک میوٹنٹ لڑکی کو ڈھونڈنے کا کام سونپا جاتا ہے جسے ڈھونڈنے یہ ایک ایسے محلے آتی ہے جہاں میوٹنٹس کے خلاف اِمتیازی سُلوک نُمایاں مِلتا ہے۔

دی انڈرنیتھ (شمارہ 10، 16 تا 21)

ترمیم

ڈیلی بیوگل کا مالک جے جوناہ جیمیسن جیسکا کو سپائیڈر مین کو بے نقاب کر کہ اِس کا اصل نام دریافت کرنے کا کہتا ہے۔  بعد ازاں، موجودہ سپائیڈر وومن میٹی فرینکلن کو ڈھونڈنے کا کام جیسکا کے سپُرد کیا جاتا ہے۔ کام شروع کرنے پر جیسکا ایک ایسی جرائم پیشہ دُنیا میں آ پہنچتی ہے جہاں میوٹنٹ گروتھ ہارمون نامی مُنشیات کی فروخت ہو رہی ہوتی ہے۔ بیچ راستے میں، اِس کی ملاقات سابقہ سپائیڈر وومن جیسکا ڈریو سے بھی ہوتی ہے جو خود میٹی فرینکلن کو ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔

دی سیکرٹ اوریجنز آف جیسکا جونز (شمارہ  22 تا 28)

ترمیم

جیسکا کی ابتدائی زندگی کے بارے میں قارئیں کو بتایا جاتا ہے ؛ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کیسے جیسکا کو اِس کی طاقتیں ملیں، کس طرح یہ سوپر ہیرو بنی اور کیا وجہ تھی جو اِس نے جُرم سے لڑنا چھوڑ دیا۔

حوالہ جات

ترمیم