ایلینور ہیلویل ایبٹ
ْ
ایلینور ہیلویل ایبٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 ستمبر 1873ء [1] کیمبرج [2] |
وفات | 4 جون 1958ء (85 سال)[1] پورٹسماؤت |
رہائش | ولٹن [2] |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
رکنیت | آتھرز گلڈ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ریڈکلف کالج [2] ہارورڈ یونیورسٹی |
پیشہ | شاعر ، ناول نگار ، مصنفہ [3][4]، بچوں کی ادیبہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | شاعری |
IMDB پر صفحہ | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ایلینور ہیلویل ایبٹ ( مسز۔ Fordyce Coburn ) (22 ستمبر 1872ء – 4 جون 1958ء) ایک امریکی مصنفہ تھیں۔ وہ دی لیڈیز ہوم جرنل میں اکثر تعاون کرنے والی تھیں۔
ابتدائی زندگی
ترمیمایلینور ہیلویل ایبٹ 22 ستمبر 1872ء کو کیمبرج، میساچوسٹس میں پیدا ہوئیں۔ [5] ایبٹ پادری ایڈورڈ ایبٹ اور کلارا ڈیوس [6] کی بیٹی اور بچوں کے نامور مصنف جیکب ایبٹ کی پوتی تھیں۔ [7] ایلینور ہیلویل ایبٹ کی زندگی پنے والد اور دادا کی وجہ سے ادبی اور مذہبی خیالات سے گھری ہوئی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ بہت سے مشہور ادبی لوگوں کو جانتی، جیسے لانگ فیلو اور لوئیل وغیرہ۔ [8] اس وجہ سے اس کا بچپن ایک عظیم مذہبی اور علمی فکر کا حامل رہا۔
کیمبرج کے غیر سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، اس نے ریڈکلف کالج میں کورس شروع کیا۔ [9] اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، اس نے لوئیل اسٹیٹ نارمل اسکول میں سیکرٹری اور ٹیچر کے طور پر کام کیا۔ [10] یہاں، اس نے شاعری اور مختصر کہانیاں لکھنا شروع کیں، لیکن شروع میں اسے بہت کم کامیابی ملی۔ یہ تب ہی تھا جب ہارپر کے میگزین نے اس کی دو نظمیں قبول کیں۔ اس کی وجہ سے اس نے کولیئرز اور دی ڈیلینیٹر کے پیش کردہ تین مختصر کہانی کے انعامات جیتے۔ [8]
بعد کی زندگی اور ادبی زندگی
ترمیم1908ء میں ایبٹ نے ڈاکٹر فورڈائس کوبرن سے شادی کی اور ولٹن، نیو ہیمپشائر منتقل ہو گئیں۔ ڈاکٹر کوبرن لوئیل ہائی اسکول کے طبی مشیر تھے اور اپنی بیوی کی تحریر میں مدد کرتے تھے۔ [11] منتقل ہونے کے فوراً بعد، بہت بڑے پیمانے پر پڑھے جانے والے رسالوں نے اشاعت کے لیے ان کے کام کو قبول کیا۔ اس کی دو نظمیں ہارپر کے ماہانہ میگزین نے 1909ء نے قبول کیں۔ انھوں نے پچھتر مختصر کہانیاں اور چودہ رومانوی ناول شائع کیے۔ Being Little in Cambridge when everyone else was Big (کیمبرج میں چھوٹا ہونا جب باقی سب بڑے تھے۔) ایک خود نوشت ہے جو ایبٹ کی کیمبرج میں اپنے بچپن کے بارے میں لکھی گئی ہے۔ [7]
ایبٹ بتاتی ہیں کہ جب وہ بچپن میں تھیں تو وہ بے چین اور پرجوش تھیں اور اپنے افسانوں کے ذریعے اس کا اظہار کرتیں۔ ان کر ناولوں اور کہانیوں کا نتیجہ خوشگوار ہوتا ہے۔ وہ جن اہم کرداروں کو استعمال کرتی ہیں، وہ نوجوان لڑکیاں ہیں جو بے باک رویے کا مظاہرہ کرتی ہیں، انتہائی مضبوط، خوفناک حد تک بات کرنے والی اور پریشان کن مطالبات سے بھری ہوئی ہیں۔[8]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w68062zz — بنام: Eleanor Hallowell Abbott — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ عنوان : Who Was Who Among North American Authors, 1921-1939 — ISBN 978-0-8103-1041-4
- ↑ عنوان : American Women Writers
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ Ehrlich, Eugene and Gorton Carruth. The Oxford Illustrated Literary Guide to the United States۔ New York: Oxford University Press, 1982: 37. آئی ایس بی این 0-19-503186-5
- ↑ Blain، Virginia؛ Grundy، Isobel؛ Clements، Patricia (1990)۔ The Feminist Companion to Literature in English۔ Yale University Press۔ ص 1۔ ISBN:0-300-04854-8
- ^ ا ب "Eleanor Hallowell Abbott"۔ Cambridge Women's Heritage Project۔ City of Cambridge, MA۔ مورخہ 2019-08-27 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-08
- ^ ا ب پ HAMBLEN, ABIGAIL ANN. "Abbott, Eleanor Hallowell." American Women Writers: A Critical Reference Guide from Colonial Times to the Present: A Critical Reference Guide from Colonial Times to the Present۔ Ed. Taryn Benbow-Pfalzgraf. 2nd ed. Vol. 1. Detroit: St. James Press, 2000. 2. Gale Virtual Reference Library۔ Web. 11 Dec. 2014.
- ↑ "Abbott, Eleanor Hallowell"۔ Who Was Who Among North American Authors, 1921–1939۔ Detroit: Gale Research Co.۔ 1976۔ ص 2۔ ISBN:0-8103-1041-4
- ↑ "Eleanor Hallowell Abbott (1872–1958)"۔ Library Special Collections۔ University of New Hampshire۔ مورخہ 2010-07-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-09-08
- ↑ Overton، Grant Martin (1918)۔ The Women Who Make Our Novels۔ Moffat, Yard & Company۔ ص 331۔
eleanor hallowell abbott autobiography.
مزید پڑھنے
ترمیم- Browning، D. C.؛ Cousin، J. W. (1969)۔ Everyman's dictionary of literary biography۔ London: J.M. Dent & Sons