ایل اے این چلی پرواز 210 ایک طیارہ تھا جو 3 اپریل 1961ء کو اینڈیس میں گرکر تباہ ہوا- جہاز میں سوار تمام 24 لوگ اس حادثے میں ہلاک ہوئے [1]، جن میں 8 پیشہ ورانہ فٹ بال کھلاڑی اور سی ڈی گرین کراس کے 2 سٹاف کوچز بھی شامل تھے - [2] یہ چلی میں اس وقت کا بدترین ہوائی حادثہ تھا- [1]

ایل اے این چلی فلائٹ 210
A DC-3 حادثے کے شکار جہاز سے ملتا جلتا جہاز
حادثہ
تاریخ3 اپریل 1961ء (1961ء-04-03)
مقاملا گوتیرا پہاڑی، چلی
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز قسمڈگلس ڈی سی-3
آپریٹرایل اے این چلی
اندراجCC-CLDP
مقام پروازتیموکو
منزل مقصودسینٹیاگو
مسافر20
عملہ4
اموات24
زخمی0
لاپتہ0
محفوظ0

جہاز ترمیم

حادثے کا شکار جہاز ایک ڈگلس ڈی سی-3 تھا جس کا رجسٹریشن نمبر CC-CLDP تھا- اس جہاز کو 1943 میں بطور فوجی Douglas C-47A سیریل نمبر 9716 بنایا گیا تھا- حادثے کے وقت تک یہ جہاز اپنی پرواز کے 18,300 گھنٹے مکمل کرچکا تھا- [1]

گمشدگی ترمیم

ڈوگلس ڈی سی 3(Douglas DC-3) ایئر لائنز اس طیارے سمیت دو طیاروں کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھیل کے بعد گھر پہنچانے کا کام کر رہی تھی [2] - یہ طیارہ اس وقت کاسٹرو سے کھلاڑیوں کو سینٹیاگو لے جا رہا تھا جب یہ اینڈیس کے اوپر لاپتہ ہو گیا- آخری ریڈیو پیغام جو موصول ہوا تھا اس میں مطلع کیا گیا کہ کہ جہاز کے پروں اور پنکھوں پر برف جم چکی ہے- [3] طیارے کا پچھلا حصہ اور چند انسانی باقیات 10 اپریل 1961ء کو لاستیما-پیجریمن پہاڑی سلسلے کی لاگویترا پہاڑی سے مل گئے تھے اور جہاز پر سوار تمام افراد کو مردہ قرار دیا گیا- [1][4]

فروری 2015ء میں 50 سال سے زائد عرصے کے بعد اینڈیس میں طیارے کا ملبہ اور باقیات دریافت کرلی گئیں - طیارے کا ملبا ڈھونڈنے والے کوہ پیماؤں کے گروہ میں ایک رکن نے کہا کہ "مورخین کو اب اس واقعے کو دوبارہ لکھنا ہوگا کیونکہ طیارے کا ملبہ جہاں سے ملا ہے وہاں کوئی امدادی رضاکار نہیں پہنچا تھا"- [2][5][6]

معروف ہلاکتیں ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت حادثہ کی تفصیل کے لیے CC-CLDP ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک۔ اخذ شدہ از 8 February 2015۔
  2. ^ ا ب پ ت Don Mackay (5 February 2015)۔ "Football team's plane wreck found in Chile after more than 50 years"۔ The Mirror۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2015 
  3. "26 Feared Dead In Air Crash"۔ The Times۔ London, England: The Times Digital Archive۔ 5 April 1961۔ صفحہ: 9 
  4. Anthony Esposito (9 February 2015)۔ "Chilean mountaineers find plane lost in Andes over 53 years ago"۔ روئٹرز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2015 
  5. ABC.net: "Chile: Plane carrying Green Cross football players found in Andes 53 years after crash". Retrieved February 9, 2015.
  6. "کوہ پیماؤں کے ایک رکن کا اقتباس"۔ 13 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2015 

سانچہ:1961 کے فضائی حادثات و واقعات