مشہور فلمی اداکار

ولادت ترمیم

ایم اجمل کا اصل نام محمد اجمل قادری تھا اور وہ 17 مئی 1910ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

فلمی سفر ترمیم

ایم اجمل نے فلمی زندگی کا آغاز آر ایل شوری کی فلم ’’سوہنی مہینوال ‘‘ سے کیا پھر یکے بعد دیگرے ان کی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں گل بکائولی، سوہنی کمہارن، یملاجٹ ، گل بلوچ، شہر سے دور، آر سی، پونجی، خاندان، زمیندار، کیسے کہوں اور خزانچی کے نام سرفہرست ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے جن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی فہرست بہت طویل ہے۔ ان کی یادگار فلموں میں ہچکولے، دو آنسو، یکے والی، زمیندار، حسرت، کرتار سنگھ، ماں کے آنسو اور تیس مار خان کے نام شامل ہیں۔ انھوں نے ہدایت کار نذیر کی فلم ’’ہیر‘‘ اور مسعود پرویز کی فلم ’’ہیررانجھا ‘‘ میں کیدو کا جو کردار ادا کیا وہ ان کی فنی زندگی کا سب سے یادگار کردار سمجھا جاتا ہے۔ ایم اجمل نے مجموعی طور پر 212 فلموں میں کام کیا جن میں 135 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ ان کی آخری فلم ’’بابل‘‘ تھی جو ان کی وفات کے بعد 1990ء میں ریلیز ہوئی تھی۔پنجابی فلموں کے مشہور اداکار اکمل ، ایم اجمل کے چھوٹے بھائی تھے۔

وفات ترمیم

19جون 1988ء کو اداکار ایم اجمل وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں فیروز پور روڈ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں [1]

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات