ماسٹر آف فارمیسی

(ایم فارمیسی سے رجوع مکرر)

ماسٹر آف فارمیسی (انگریزی: Master of Pharmacy)، جسے مخفف شکل میں ایم فارمیسی اور ایم فارم بھی کہا جاتا ہے، فارمیسی یا دوا سازی کی دو سالہ ماسٹرز کی سطح کی ڈگری ہے۔ یہ ڈگری عام طور سے بیچلر آف فارمیسی سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کر سکتے ہیں اگر چیکہ کچھ جامعات میں طویل مدتی یا انٹیگریٹیڈ ماسٹرز فارمیسی کورس کی سہولت موجود ہے، جس کے تحت بارہویں یا انٹرمیڈیٹ پاس لوگ بھی یہ کورس کر سکتے ہیں۔ یہ کورس عمومًا یچلر آف فارمیسی کے کورس میں شامل مضامین کی مزید تخصیص ہے۔ مثلًا دوا سازی جو بھلے ہی ایک مرض کے لیے کیوں نہ ہو، دواؤں کا زور مختلف ہو سکتا ہے۔ بخار کے مرض کے لیے بھی تجویز کردہ بڑی عمر کے لوگوں کی دوائیں بچوں کے مقابلے کافی طاقت ور ہو کرتی ہیں۔ بعض امراض خصوصی تحقیق اور توجہ کے طالب ہوتے ہیں۔ سرطان یا کینسر کے مرض کے لیے الگ تحقیق دنیا بھر میں جاری ہے۔ جدید تحقیقات کی رو سے صرف ابتدائی سطح کے کینسر کا مکمل علاج ممکن ہے۔ بقیہ کینسر کے مریضوں کو تا حیات بیماری کی نظامت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے فارمیسی میں اس کی الگ سے تحقیق جاری ہے۔ اسی طرح سے ایڈز بھی ایک لا علاج مرض سمجھا جاتا ہے۔ مگر اس کے بھی علاج و معالجہ پر کافی تحقیق جاری ہے۔ چونکہ اس زمرے کی دواؤں کا شعبہ مزید مطالعے اور تحقیق کا طلب گار ہے، اس لیے الگ الگ جامعات الگ الگ مرضوں اور شعبہ جات پر ایم فارمیسی میں خصوصی توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ کئی بیرونی جامعات تحقیق کے معاملوں میں کئی مواقع فراہم کرتی ہیں۔ اس میں دوا سازی، علوم دوا سازی، تجرباتی یا مطبی دوا سازی کے علوم، دواؤں کی فوری اثر انگیزی، ڈرگوں کا تجزیہ، مطبی دواؤں کی نظامت وغیر کا مطالعہ شامل ہے۔[1]

بھارت کے اعلٰی ترین دوا سازی کے کالجوں میں جامعہ ہمدرد، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پنجاب یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی، برلا انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، وغیرہ شامل ہیں۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The Pharmacy course at University of Tasmania"۔ 14 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2019 
  2. Careers360 Ranking - Top Pharmacy Colleges in India