دوا سازی
دوا سازی یا فارماسیوٹکس علم الادویات کا وہ شعبہ ہے جو ایک خام یا نئے دریافت شدہ کیمیائی مادے، جو بطور دوا استعمال ہو سکے، کو مریض کی صحت کے لیے محفوظ اور آسان استعمال میں ڈھالنے کا فن ہے۔ عام فہم میں دواسازی خام کیمیائی مادوں کو قابل استعمال خوراک اور طریقہ میں ڈھالنے کا نام ہے۔ کسی بھی کیمیائی مادے، جو بطور دوا استعمال ہو سکے کی کئی خاصیتییں ہو سکتی ہیں، مگر خام حالت میں یہ مریض کے لیے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ دواسازی کا عمل دراصل کیمیائی اجزاء کو قابل استعمال بنانے کا علم ہے۔
ویکی ذخائر پر دوا سازی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |