این انٹروڈکشن ٹو اسلامک فائنانس

محمد تقی عثمانی کی کتاب

این انٹروڈکشن ٹو اسلامک فائنانس (انگریزی: An Introduction To Islamic Finance) پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کی لکھی ہوئی اسلامی بینکاری پر ایک کتاب۔ مفتی تقی عثمانی متعدد اسلامی بینکوں میں شریعہ نگران بورڈز کے چیئر مین اور رکن رہے ہیں ۔ کتاب ہذا دراصل مصنف موصوف کے اسلامی فائنانسنگ کے اصول اور قواعد وضوابط کے بارے میں بنیادی معلومات سے متعلق مضامین کا مجموعہ ہے ۔ اس کتاب میں آپ نے اسلامی بینکوں اور غیر مصرفی تمویلی اداروں میں زیر استعمال ذرائع تمویل کی تہ میں موجود بنیادی اصول ، ان ذرائع کے شرعی نقطہ نظر سے قابل قبول ہونے کی شرائط اور عملی انطباق کے مختلف طریقوں کی وضاحت کی ہے نیز ان ذرائع کے انطباق میں پیش آنے والی عملی مشکلات اور شریعت کی روشنی میں ان کے ممکنات حل بھی کتاب میں شامل ہیں ۔ کتاب بینکر ز ، علمائے کرام ، دینی علوم کے طلبہ اور فقہ وافتاء کے شعبوں میں کام کرنے والوں کے لیے یکساں مفید ہے ۔ یہ اسلامی تمویل کے اصول اور اسلامی در وایتی بنکاری میں فرق سمجھنے میں معاون ثابت ہو گی ۔ کتاب مجلد وخو بصورت سرورق کی حامل اور مکتبہ معارف القرآن کراچی کی شائع کردہ ہے ۔ کتاب کی خصوصیات کے پیش نظر جامعہ اسلامیہ امداد یہ فیصل آباد کے نائب متہم مولانا محمد زاہد نے اسلامی بینکاری کی بنیاد میں کے عنوان سے اس کتاب کا اردو میں ترجمہ کیا ۔ یہ ٢٢٤ صفحات پر مشتمل ہے اور مکتبہ العار فی فیصل آباد کی طرف سے شائع کر دہ ہے ۔[1]

این انٹروڈکشن ٹو اسلامک فائنانس
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زبانانگریزی
موضوعاسلامی بینکاری

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢١١۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢