مورنا این مرے(پیدائش جون 20، 1945) ایک کینیڈین گلوکارہ ہیں۔ ان کے البم بنیادی طور پر پاپ، ملکی اور عصری موسیقی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان کے 40 سالہ کیریئر کے دوران دنیا بھر میں ان کے البم کی 5 کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔[1]

این مرے امریکی چارٹ پر پہلے نمبر پر پہنچنے والی اولین کینیڈین گلوکارہ تھیں اور اپنے سب سے مقبول گانے "سنو برڈ" (1970) کے لیے گولڈ ریکارڈ حاصل کرنے والی پہلی کینیڈین خاتون بھی[2]۔ انھیں اکثر کینیڈا کی ان خواتین فنکاروں میں سے ایک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جنھوں نے دیگر بین الاقوامی کینیڈین لوگوں کے لیے راہ ہموار کی جس میں ڈی لینگ ، سیلین ڈیون اور شانیہ ٹوین شامل ہیں۔[3] وہ نہ صرف پہلی خاتون بلکہ پہلی کینیڈا کی شہری بھی ہیں جنھوں نے کنٹری میوزک ایسوسی ایشن ایوارڈز میں "البم آف دی ایئر" جیتا، یہ ایوارڈ انھیں گولڈ پلس 1983 کے البم اے لٹل گڈ نیوز(A Little Good News) کے لیے 1984 میں ملا۔

این مرے چار گریمی، 24 جونز، تین امریکن میوزک ایوارڈ، تین کنٹری میوزک ایسوسی ایشن ایوارڈ اور تین کینیڈین کنٹری میوزک ایسوسی ایشن ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ انھیں کینیڈین کنٹری میوزک ہال آف فیم، جونو ہال آف فیم، کینیڈین سونگ رائٹرز ہال آف فیم اور کینیڈین براڈکاسٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ [4] وہ نیش وِل میں کنٹری میوزک ہال آف فیم واک وے آف اسٹارز کی رکن ہیں اور لاس اینجلس میں ہالی ووڈ واک آف فیم اور ٹورنٹو میں کینیڈا کے واک آف فیم میں بھی شامل ہیں۔[5]

2011 میں بل بورڈ نے سدا بہار 50 بہترین بالغ ہم عصر فنکاروں کی فہرست میں این مرے کو دسویں نمبر پر رکھا۔ [6]

ابتدائی زندگی

ترمیم

مورنا این مرے اسپرنگ ہل، نووا اسکاٹیا کے قصبے(کوئلے کی کان کنی کے لیے مشہور) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے  والد ڈاکٹر جیمز کارسن مرے علاقے میں بطور معال کام کرتے تھے اور والدہ ماریون مارگریٹ مرے بطور ایک نرس سماجی خدمات سر انجام دیتی تھیں۔ مورنا این کے پانچ بھائی ہیں۔ مورنا کے والد 1980 میں 72 سال کی عمر میں لیوکیمیا کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی والدہ 10 اپریل 2006 کو دل کی سرجری کے دوران فالج کے حملے کے بعد 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

گلاکاری کا سفر

ترمیم

موسیقی میں دلچسپی بچپن میں ہی ظاہر ہو گءی تھی۔ مورنا نے چھ سال تک پیانو سیکھا، ہر ہفتہ کی صبح وہ گانے کے اسباق کے لیے اسپرنگ ہل سے تاتاماگوچے، نووا سکوشیا کے لیے بس کا سفر کرتی تھیں۔ انھوں نے اپنا  ابتدائی  گانا  1962 میں ہائی اسکول گریجویشن میں گایا۔ ہائی اسکول کے بعد، مورنا مرے نے ہیلی فیکس میں ماؤنٹ سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی میں ایک سال تک تعلیم حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے فریڈرکٹن میں یونیورسٹی آف نیو برنسوک میں فزیکل ایجوکیشن کی تعلیم حاصل کی۔ 1966 میں اپنی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انھوں نے ایک سال تک پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کے سمرسائیڈ کے ایک ہائی اسکول میں بچوں کو تعلیم دی۔ان کے بھائی بروس مرے نے بھی کئی گانے ریکارڈ کروائے اور موسیقی میں اپنے گھرانے سے مورنا کے بعد نام پیدا کیا۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Review – Anne Murray takes fans on nostalgic trip"۔ Canada.com۔ June 4, 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2010 
  2. "RIAA – Gold & Platinum"۔ RIAA.com۔ 31 دسمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2010 
  3. "Celebrities: Anne Murray"۔ February 27, 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. "Member of CAB Hall of Fame"۔ CAB Hall of Fame۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2008 
  5. "Songwriters Hall of Fame – 2008 Award and Induction Ceremony"۔ SongwritersHallofFame.org۔ 22 مئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2010 
  6. "Mellow Gold: The 50 Biggest AC Artists Ever"۔ Billboard۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2011