ایپی سوڈ (انگریزی: Episode) ایک ڈرامائی تخلیق یا ڈاکیومنٹری کی ایک بیانیہ اکائی ہے۔ مثلًا کسی ریڈیو، ٹیلی ویژن یا آن لائن سلسلہ وار ڈرامے کے کئی ایپی سوڈ ہو سکتے ہیں۔ ایپی سوڈ کو دوسرے لفظوں میں حصہ یا کڑی بھی کہ سکتے ہیں۔ کئی بار ہر ایپی سوڈ دلچسپ موڑ دکھا سکتا ہے۔ کئی بار ایک ایپی سوڈ کی کہانی کا جو رخ اور اس کی جو روانی تھی، اگلے ایپی سوڈ میں صورت حال اس سے مختلف ہوتی ہے۔ سلسلوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ اکثر کسی ایپی سوڈ کو ایک دل چسپ موڑ پر لاکر چھوڑ دیا جاتا ہے، تاکہ ناظرین کے ذہنوں جاننے کی تشنگی رو نما ہو اور اس وجہ وہ اگلا ایپی سوڈ ضرور دیکھیں۔ ایپی سوڈوں کی نشان زدگی کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ تو ریاضی کا ہے، یعنی ہر ایپی سوڈ کو اپنی تخلیق کے حساب سے ایک نمبر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد والا ایپی سوڈ ایک نمبر آگے کا ہوتا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہر ایپی سوڈ کو کوئی عنوان دیا جائے۔ مثلًا کسی مشہور شخص کی زندگی کو دکھاتے وقت اس کی پیدائش، مقامی ماحول، اسکولی دور، جامعاتی تعلیم، پیشہ ورانہ زندگی کی شروعات، شادی اور سماجی کام مختلف الگ الگ ایپی سوڈوں میں منقسم ہو سکتے ہیں۔ اکثر ہر ایپی سوڈ کی کے شروع میں سابقہ ایپی سوڈ کی کچھ جھلکیاں دکھائی یا سنائی جاتی ہیں۔ یہ بھی ایک طریقہ کچھ ایپی سوڈ کے ہدایت کار لوگ اپناتے ہیں کہ ایک ایپی سوڈ کے ختم پر آگے کی کڑی کی کچھ جھلک بھی دکھاتے یا سناتے ہیں، حالاں کہ یہ طریقہ ہر جگہ تسلیم شدہ نہیں ہے اور کئی ایپی سوڈوں کی تخلیق اس پہلو کے بغیر ہی ہوتی ہے۔ ٹی وی کے ایپی سوڈوں میں پہچان کے لیے ایپی سوڈ کے شروع میں کوئی مخصوص دھن کی موسیقی، کوئی نغمہ، رقص اور سلسلے کی اہم چھلکیوں کو اپنی پہچان کے طور پر بھی بار بار پیش کیا جاتا ہے۔

کچھ طویل سلسلے والے ایپی سوڈوں میں یکسانی چاہ کر بھی نہیں رکھی جا سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شروع سلسلے میں دکھنے والے فن کار بعد میں یہ سلسلہ ترک کر چکے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ طویل سلسلوں کی کہانیاں مختلف موڑوں سے ہو کر گزرتی ہوئی دکھائی پڑتی ہے۔ کئی بار ایک ایپی سوڈ کا مثبت کردار آگے کے کچھ ایپی سوڈ بعد منفی دکھنے لگتا ہے۔ ایضًا کوئی منفی کردار مثبت ہو جاتا ہے۔ ایک ہی کردار کو مختلف حالات میں دکھایا جاتا ہے، مثلًا یہ کہ وہ غریب سے امیر ہوتا ہے یا امیری سے غربت میں داخل ہوتا ہے۔ ٹی وی ایپی سوڈ میں شوٹنگ کا مقام ضرورت کے تحت بدلا جاتا ہے۔ سوانحی ایپی سوڈ میں ایک ہی کردار کو لازمًا کئی لوگ پیش کرتے ہیں، جیسے کہ بچپن ایک شخص، جوانی ایک دوسرا شخص اور بڑھاپا کوئی تیسرا شخص۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم