ایچ اقبال
[1]ایچ اقبال(ہمایوں اقبال 6 جولائی 1941ء کو پیدا ہوئے ، آج کل کراچی میں رہائش پزیر ہیں ،
ڈائجسٹوں کے پرانے قارئین الف لیلیٰ ڈائجسٹ نہ بھولے ہوں گے۔پچھلی صدی کے آٹھویں نویں عشرے میں الف لیلیٰ ڈائجسٹ کا طوطی بولتا تھا اس کے روح رواں ایچ اقبال تھے ایچ اقبال کاپورا نام ہمایوں اقبال ہے قلم کی دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے الف لیلی ڈائجسٹ میں چھپنے والی اپنے وقت کی مقبول ترین کہانی چھلاوہ کو کون بھول سکتا ہے یہ تین مختلف ناموں سے لکھتے تھے ایچ اقبال، ہمایوں اقبال اور ہمایوں بلگرامی ۔ چھلاوہ بھی ایچ اقبال (ہمایوں اقبال ) نے اپنے قلمی نام صبیحہ بانو کے نام سے لکھی۔تھی سیکڑوں کے حساب سے عمران سیریز بھی ان کے کریڈیٹ پر ہیں۔ ایک اور ماہ نامہ نئی نسلیں بھی انھوں نے شروع کیا تھا جس کی اٹھان بہت خوب تھی ڈائجسٹ سے بڑے سائز کا یہ ماہ نامہ اپنے مواد کے حساب سے ڈائجسٹ ہی تھا پھر بوجوہ بند ہو گیا موسیقی سے بھی ان کو خاص لگاؤ اور رغبت تھی مہدی حسن صاحب کی شاگردی بھی اختیار کی۔اب بھی گا ہے بگا ہے۔۔۔ ڈائجسٹوں میں ان کی کہانیاں پڑھنے کو ملتی ہیں
میجر پرمود سیریز
ترمیمایچ اقبال (ہمایوں اقبال ) نے ایک کردار میجر پرمود بنایا
اور اس پر جاسوسی اور ایکشن سے بھرپور ناول لکھے
یہ سیریز بہت مشہور ہوئی
اس سیریز پر آپ نے بے شمار ناول لکھے
اس ناول سیریز کی تعریف مشہور ناول نگار ابن صفی نے بھی کی
آپ کے بعد دیگر جاسوسی ناول نگاروں جیسے مظہر کلیم ،ظہیر احمد،خالد نور، صفدر شاہین وفوغیرہ نے اس کردار پر لکھا
ناولز
ترمیم- اپالو (یہ ناول بعد میں حسن کا دیوتا کے نام سے شائع ہوا تھا)
- عفریت
- جاسوس شہزادہ
- آگ اور خون
- جزیرے میں دھماکہ
- جاسوس شہزادہ( میجر پرمود سیریز)
- چھلاوہ (یہ ناول ایچ اقبال جن کا اصلی نام ہمایوں اقبال تھا نے اپنے قلمی نام صبیحہ بانو کے نام سے لکھا)
- وطن فروش
- موت کا پیشوا
- دائرے کا پہاڑ
- ایٹمی قاتل
- پر اسرار اشارہ
- حسن کا ہنگامہ
- خطرناک چرواہا (1969ء)
- دمکتے دھبے
- رات اندھیری ہے
- سیاح لڑکیاں
- کوئن آف فاریسٹ
- محافظ روحیں
- شمبالو
- ایکس تھری
حوالہ جات
ترمیم- ↑ {{خانہ معلومات مصنف/عربی https://commons.wikimedia.org/wiki/File:H_Iqbal.jpg }}
https://www.kitabidunya.com.pk/book_writer/ایچ-اقبال/[مردہ ربط]