حبیب بینک لمیٹڈ (مخفف: ایچ بی ایل) ( مختصراً HBL) پاکستانی بین الاقوامی بینک ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے جس کا صدر دفتر حبیب بینک پلازہ،کراچی میں واقع ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان
پبلک لمیٹڈ کمپنی
تجارت بطورپی ایس ایکسHBL
صنعتبينک
بازار سرمایہ
قیامبامبے (اب ممبئی)، 1941ء (1941ء)
صدر دفترحبیب بینک پلازہ، کراچی, پاکستان
کلیدی افراد
نعمان کے ڈار
صدر اور سی ای او
مصنوعاتقرضہ جات، کریڈٹ کارڈ، بچت، کنزیومر بینکنگ وغیرہ
آمدنیIncreaseروپیہ 167.73 ارب (US$1.6 بلین) – (2021)[1]
Increaseروپیہ 35.50 ارب (US$330 ملین) – (2021)[1]
کل اثاثےIncrease روپیہ 4286 ارب (US$40 بلین) - (2021)[1]
کل ایکوئٹیIncrease روپیہ 283.68 ارب (US$2.7 بلین) – (2021)[1]
ملازمین کی تعداد
21,703 (2021)[1]
ویب سائٹحبیب بینک لمیٹڈ www.hbl.com


حبیب گھرانے کے ذریعے1941ء میں قائم کیا گیا، HBL پاکستان کا سب سے قدیم، سب سے بڑا اور پہلا تجارتی بینک ہے۔ 1951ء میں اس نے کولمبو، سری لنکا میں اپنی پہلی بیرون ملک شاخ کھولی۔ 1972ء میں بینک نے اپنا صدر دفتر حبیب بینک پلازہ میں منتقل کر دیا جو اس وقت جنوبی ایشیا کی سب سے اونچی عمارت بن گئی۔ حکومت نے 1974ء میں بینک کو قومیا لیا اور 2004ء میں اس کی نجکاری کی۔


HBL اثاثوں کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ملکی بین الاقوامی شرکت ہے اور اس نے بار بار فوربس گلوبل 2000ء میں پاکستانی شرکت کی درجہ بندی میں بہترین مقام پر آیا ہے۔ یہ پاکستان کا نجی شعبے کا سب سے بڑا بینک بھی ہے، جس کی 1700 سے زیادہ شاخیں اور 2000 سے زیادہ اے ٹی ایم ہیں۔ HBL کی شاخیں غیر ملکی زر مبادلہ کا تبادلہ بھی کرتی ہیں۔

2021ء تک HBL میں 21,703 مستقل ملازمین اور 114 تعہدی حیثیت سے تھے۔

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم