کولمبو
کولمبو سری لنکا کا سب سے بڑا اور تجارتی شہر ہے۔ یہ سری لنکا کے مغربی ساحل پر اور وفاقی دار الحکومت سری جے وردھنے پورا کوٹے کے بالکل متوازی واقع ہے۔ کولمبو ایک مصروف اور روشن شہر ہے جو اپنے اندر جدید طرز زندگی کے علاوہ قدیم تہذیبی آثار بھی سموئے ہوئے ہے۔ شہر کی آبادی تقریباً 647،100 نفوس پر مشتمل ہے لیکن کولمبو کے شہری علاقے ضلع کولمبو، گاماپا اور کالوتارا پر مشتمل ہیں، جن کی مجموعی آبادی تقریباً 56،48،000 ہے۔
کولمبو | |
---|---|
(سنہالی میں: කොළඹ) | |
پرچم | نشان |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | سری لنکا [1] [2][3] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | کولمبو ضلع |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 6°55′00″N 79°50′00″E / 6.9166666666667°N 79.833333333333°E [4] |
رقبہ | 37321728 مربع میٹر |
بلندی | 1 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 752993 (2011) |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+05:30 |
رمزِ ڈاک | 00000–09999 |
فون کوڈ | 011 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1248991 |
درستی - ترمیم |
اس شہر کا نام کولمبو پہلی بار 1505ء میں پرتگالیوں نے رکھا اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نام کلاسیکی سنہالی نام کولن تھوتا، جس کا مطلب “دریائے کیلانی پر واقع بندرگاہ“ ہے، سے اخذ کیا گیا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کولمبو کا نام سنہالی زبان کے نام کولو۔ امبا۔ تھوتا سے اخذ ہوا ہے جس کے معنی “آم کے درختوں والی بندرگاہ“ ہیں۔
کولمبو کی بڑی بندرگاہیں اور مشرقی و مغربی ساحلوں پر تجارتی راہداری کی حیثیت سے کولمبو کی اہمیت تقریباً 2000 سال سے عیاں ہے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ اس شہر کو جزیرہ سری لنکا کا مرکز انگریزوں نے 1815ء میں یہاں قبضے کے بعد بنایا۔ 1948ء میں آزادی کے بعد تک یہ سری لنکا کا دار الحکومت رہا، بعد ازاں سرکاری دفاتر سری جے وردھنے پورا کوٹے میں منتقل کیے گئے۔ بہرحال کولمبو بدستور سری لنکا کا تجارتی مرکز ہے۔
دوسرے بڑے شہروں کی طرح کولمبو کے شہری علاقے نہایت پھیلے ہوئے ہیں اور یہاں کا انتظام کئی اداروں کے زیر دست ہے۔ مرکزی شہر سری لنکا کے تقریباً تجارتی دفاتروں، ریستوانوں اور سیاحتی مقامات پر مشتمل ہے۔ یہاں کی مشہور جگہیں گالے فیس گرین، وہارمہادیوی پارک اور قومی عجائب گھر ہیں۔
نگار خانہ
ترمیم- ↑ archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/5148.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
- ↑ "صفحہ کولمبو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2024ء
- ↑ "صفحہ کولمبو في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2024ء
- ↑ "صفحہ کولمبو في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2024ء
- ↑ https://kvs.gov.spb.ru/en/agreements/