ایڈوبی ڈریم ویور
ایڈوبی ڈریم ویور (انگریزی: Adobe Dreamweaver) ایک ویب ڈیولپمنٹ سافٹ ویئر ہے۔ اس کو سب سے پہلے مائکرو میڈیا کمپنی نے تیار کیا تھا، پھر جب 2005ء میں ایڈوبی نے مائکرو میڈیا کو خرید لیا تو ایڈوبی سسٹم کی ملکیت میں منتقل ہو گیا۔
یہ اپلیکیشن اور ویب سائٹ بنانے اور اس پر کام کرنے کے لیے ایک خصوصی سافٹ ویئر ہے، نیز یہ سافٹ ویئر، محفوظ اور طاقتور ویب گاہ اور اپلیکیشن بنانے اور اس پر موجودہ ASP net اور ASP-PHP جیسی موجودہ مقبول زبانوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سافٹ ویئر تجربہ و صلاحیت کے اعتبار سے ویب سائٹوں کو ڈیزائن کرنے مین بھی معاون ہے۔ اس کے ذریعہ صفحوں اور سائٹوں کی تیاری میں انٹرایکٹیو اور اینی میشن جیسی خصوصیات بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ غرض کہ یہ سافٹ ویئر، ویب صفحہ اور ویب سائٹ کی تشکیل، تدوین اور تنظیم میں مکمل رہنما اور معاون ہے۔
خصوصیات
ترمیمدوسرے سافٹ ویئر کی طرح "ڈریم ویور سافٹ ویئر" بھی ان صارفین کے بنایا گیا ہے جو ایچ ٹی ایم ایل میں مہارت نہیں رکھتے ہیں۔
ڈریم ویور "ایکسٹینشن" کی تیاری اور بہت سے کاموں کی اجازت دیتا ہے، عام طور سے ان صارفین کے لیے جو ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بہت سے ویب براؤزر میں صفحہ کا پیش نظارہ تیار کرنے کا بھی کام کرتا ہے، بشرطیکہ کہ یہ سافٹ ویئر کمپیوٹر پر انسٹال ہو۔
ورژن کی تاریخ
ترمیمورژن | تاریخ |
---|---|
1.0 | دسمبر 1997 |
1.2 | مارچ 1998 |
2.0 | دسمبر 1998 |
3.0 | دسمبر 1999 |
UltraDev 1.0 | جون 2000 |
4.0 | دسمبر 2000 |
UltraDev 4.0 | دسمبر 2000 |
MX 6.0 | 29 مئی، 2002۔ |
MX 2004 7.0 | 10 ستمبر، 2003۔ |
8 | 13 ستمبر، 2005 |
CS3 | 16 اپریل، 2007۔ |
CS4 | ستمبر، 2008۔ |