ایڈوبی کریٹیو سوئیٹ
ایڈوبی کریٹیو سوئیٹ (CS) سافٹ وئیرز کا ایسا مجموعہ ہے جس میں گرافک ڈیزائن، ویڈیو کی ایڈٹنگ اور ویب ڈویلپمنٹ کے سافٹ وئیر شامل ہیں۔ اس میں شامل تمام اطاقیوں (ایپلی کیشنز) کو ایڈوبی نے بنایا ہے۔ ایڈوبی سسٹم اس سے پہلے بھی اس لے مختلف ورژن جاری کرتا رہا ہے۔ موجودہ ورژن کا نمبر 6 ہے۔
تیار کردہ | ایڈوبی |
---|---|
ابتدائی اشاعت | 1 ستمبر 2003ء |
مستحکم اشاعت | کریٹیو سوئیٹ 6 / 7 مئی 2012ء |
ارتقائی حالت | Discontinued (Will continue Long-term support only) |
آپریٹنگ سسٹم | Windows (32-bit; 64-bit for Vista and 7). میک او ایس (32-bit; partial 64-bit) ("Premiere" and "After Effects" require a 64-bit OS) |
دستیاب زبانیں | کثیر زبان |
صنف | Digital media creation and editing |
اجازت نامہ | ملکیتی |
ویب سائٹ | ایڈوبی کریٹیو سوئیٹ |
شامل اطلاقیے
ترمیماس مجموعے میں جو اطاقیے (ایپلی کیشن) شامل ہیں ُن کی تفصیل کچھ یوں ہے :
- ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر یا ایڈوبی ریڈر: یہ سافٹ وئیر ایڈوبی کے پورٹیبل ڈاکیومنٹ فارمیٹ یعنی پی ڈی ایف کو پڑھنے کے کام آتا ہے۔
.* ایڈوبی آفٹر ایفکٹس: اس سے فلم یا ویڈویو یا تصاویر کے بنانے کے بعد اس میں بصری اثرات شامل کیے جاتے ہیں۔ .
- ایڈوبی آڈیشن: ایک ڈیجیٹل آڈیو ایڈیٹر ہے جو پہلے ایڈوبی ساؤنڈ بوتھ کے نام دستیاب تھا۔
- ایڈوبی برج : ایک سافٹ وئیر جو کریٹیو سوئیٹ کے حصوں کو مربوط کرتا ہے۔ .
- ایڈوبی کنٹریبیوٹ:ویب گاہ کے مواد کی تدوین کے کام آتا ہے۔
- ایڈوبی ڈیوائس سنٹرل:اس کا بنیادی مقصد بھی ماہر اور عام صارفین کے لیے کریٹیو ئیٹ کے مختلف حصوں کو مربوط کرنا ہے۔ اس سے صارفین اپنے کام کی نمائش کام کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں ۔.
- ایڈوبی ڈریم ویور:کوڈ اور گرافکس یوزر انٹرفیس کے لیے کام آتا ہے۔
- ایڈوبی ڈائنامک لنک: ایڈوبی کے دیگر سافٹ وئیر آفٹر ایفکس کو پریمئر پرو اور ان کور کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔
- ایڈوبی ان کور:ڈی وی ڈی، بلو رے ڈسک آتھرنگ کے کام آتا ہے۔ ویڈیو کا فارمیٹ تبدیل کر دیتا ہے۔
- ایڈوبی فائر ورکس: بٹ میپ اور ویکٹر تصاویر کی تدوین کے کام آتا ہے۔ ویب گاہ کے فیچر بھی شامل ہیں۔
.*ایڈوبی فلیش: سافٹ وئیر ز جو بہت سی ایڈوبی کی ملٹی میڈیا تکنیکوں میں کام آتے ہیں۔
- * ایڈوبی فلیش پروفیشنل: ویب کے اطلاقیے، گیمز اور پروگرام بنانے کے کام آتا ہے۔ اس کی کئی خصوصیات ایکشن سکرپٹ کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
- * ایڈوبی فلیش کیٹالسٹ: ایڈوبی کے دیگر پروگراموں کے کام کو کوڈ لکھے بغیر ایڈبی فلیش پروجیکٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ 2012 میں سی ایس 5.5 میں شامل تھا اس کے بعد منقطع کر دیا گیا سی ایس 6 میں شامل نہیں ہے۔
- * ایڈوبی فلیش بلڈر: پہلے ایڈوبی فلکس بلڈر کے نام سے جانا جاتا تھا۔
- * ایڈوبی فلیش پلیئر: ایک مفت سافٹ وئیرجو ایس ڈبلیو ایف فائلوں کا چلاتا ہے۔
- ایڈوبی الیسٹریٹر: ویکٹر تصاویر کی تدوین کے کام آتا ہے۔
- ایڈوبی ان ڈیزائن: ایک ڈیسک پبلیشنگ سافٹ وئیر ہے۔
- ایڈوبی آن لوکیشن: پہلے سیریس میجک ڈی وی ریک(Serious Magic DV Rack) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ براہ راست ڈسک پر ریکارڈنگ کرتا ہے۔ سی ایس میں 2006 سے 2012تک شامل رہا۔
- ایڈوبی پری لوڈ: ٹیپ کے بغیر میڈیا کو امپورٹ کرنے کے کام آتا ہے۔
- ایڈوبی فوٹو شاپ: تصاویر کی بہترین تدوین کے لیے۔
- ایڈوبی پریمیئر پرو: حقیقی وقت میں ویڈیو کے مناظر دیکھتے ہوئے ویڈیو کی تدوین کے لیے مشہور سافٹ وئیر ہے۔
بیرونی روابط
ترمیم- Adobe Creative Suite
- Alternatives to Adobe's Creative Cloudآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ macworld.co.uk (Error: unknown archive URL), Mac World
- 15+ alternatives to Adobe Creative Cloud, Web Designer Depot, 2013