ایڈورڈ ہرزن
ایڈورڈ ہرزن ( فلورنس ، 1877–1936) روسی نژاد بیلجیئم کے کیمیا دان تھے جنھوں نے بیسویں صدی کے دوران علم کیمیا اور طبیعیات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے صنعت کار ارنسٹ سولوے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، پہلی، دوسری، چوتھی، پانچویں، چھٹی اور ساتویں سولوے کانفرنسوں میں شرکت کی۔ [1]
سوانح حیات
ترمیمہرزن ایک ممتاز روسی عوامی شخصیت الیگزینڈر ہرزن کا پوتا تھا۔ [2] [3]سنہ 1902ء میں اس نے سطح کے تنائو پر ایک مقالہ شائع کیا۔ [4] سنہ 1921ء میں وہ بیلجئم کے ممتاز سائنسی ادارے، ہاتیس۔ اتیودس l'Institut des Hautes-Études میں طبیعیاتی کیمیائی علوم کے ڈویژن کے ڈائریکٹر بن گئے۔ [4]
سنہ 1924ء میں اس نے ماہر طبیعیات ہینڈرک لورینٹز کے ساتھ مل کر ، پیرس اکیڈمی آف سائنسز کے لیے ایک نوٹ جس کا عنوان 'ارنسٹ سالوے کے بعد کمیت اور توانائی پر رپورٹ' تھا، شائع کیا۔ [4] اسی سال اس نے مشہور کتاب آئن اسٹائن کی اضافیت (La Relativité d'Einstein) لکھی، جسے ایڈیشنز آف نیو لائبریری آف لوزان نے شائع کیا۔[ حوالہ درکار ]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Annamaria Laserra (2010)۔ Album Belgique - Google Livres۔ ISBN 9789052016351۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2013
- ↑ Людмила Клот. (2012-05-04)۔ "Наташа Узер-Герцен: "Среди потомков Герцена – инженеры, архитекторы, врачи""۔ Русский век. Портал для российских соотечественников۔ 04 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2012
- ↑ Ирена Желвакова. (2012)۔ "Осколки былого"۔ Наше Наследие, №101, 2012 г.۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2012
- ^ ا ب پ Édouard Herzen (1902)۔ Sur les tensions superficielles des mélanges de liquides normaux, par ... - Édouard Herzen - Google Boeken۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2013