طبیعیات میں کسی جسم کی وقت کے لحاظ سے سمتار میں تبدیلی کی شرح کو (Acceleration) کہتے ہیں۔ نیوٹن کے دوسرے قانون کی رُو سے کسی جسم کا اس پر عمل کرنے والی تمام قوتوں کا نتیجہ ہے. اکائی میٹر فی مربع سیکنڈ ہے۔ ایک سمتیہ(vector) مقدار ہے۔ (یہ مقدار اور سمت رکھتا ہے) اور یہ متوازی الاضلاع قانون کے مطابق جمع ہے۔ جسم پر عمل کرنے والی قوت کا سمتیہ اور جسم کے کا سمتیہ کی سمت ایک ہی ہوتی ہے اور اس کی مقدار

کی مقدار کے متناسب ہوتی ہے۔ جس میں جسم کی کیمیت (عددیہ (Scaler) مقدار کی حیثیت سے) تناسبی مستقل ہے۔

تعریف ترمیم

ولاسٹی کی تبدیلی فی اکائی وقت کو اسراع کہتے ہیں۔

یا

سمتار میں تبدیلی کی شرح کو اسراع کہتے ہیں۔

طبیعی فطرت ترمیم

اسراع ایک سمتیہ (vector) مقدار ہے۔

اوسط اسراع ترمیم

کسی جسم کا وقت کے کسی دورانیے میں اوسط اسراع اس کے سمتار میں تبدیلی کی شرح   کو وقت کے دورانیے   پر تقسیم کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ ریاضیاتی طور پر

 

حسابی شکل ترمیم

اسراع کی سادہ ترین حسابی مساوات حرکت کے دوسرے قانون سے حاصل کی جا سکتی ہے جس کی شکل یہ ہو گی:

 

یہاں a مراد اسراع، F سے مراد قوت اور m سے مراد کمیت ہے۔

اکائیاں ترمیم

اسراع کی SI اکائی میٹر فی مربع سیکنڈ ہے جس کو لکھنے کا طریقہ یہ ہے :

 

مخصوص معملات ترمیم

یکساں اسراع ترمیم

یکساں یا مستقل اسراع (uniform acceleration) حرکت کی وہ قسم ہے جس میں کسی جسم کے سمتار میں تبدیلی کی شرح وقت کے مختلف وقفوں میں یکساں ہو۔