اے ایف سی ایشیائی کپ 2019ء
اے ایف سی ایشیائی کپ 2019ء، اے ایف سی ایشیائی کپ کا 18واں ایڈیشن ہوگا۔ یہ ایک فٹ بال ٹورنامنٹ ہے جو ایشیا میں ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کی طرف سے منعقد کروایا جائے گا۔ یہ متحدہ عرب امارات میں 5 جنوری سے 1 فروری، 2019ء تک کھیلا جائے گا۔[1]
كأس آسيا 2019 | |
---|---|
ٹورنامنٹ کی تفصیل | |
میزبان ملک | متحدہ عرب امارات |
تاریخ | 5 جنوری تا 1 فروری، 2019ء |
ٹیمیں | 24 (5ذیلی- اتحادیوں سے) |
میدان | 8 (4 میزبان شہروں میں) |
متحدہ عرب امارات کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حقوق 9 مارچ، 2015ء کو جاری کیے گے۔[2] متحدہ عرب امارات اس ٹورنامنٹ کی دوسری بار میزبانی کررہا ہے۔ اس سے پہلے وہ 1996ء کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔
پہلی بار ایشیائی کپ میں 16 کی بجائے 24 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔[3] اس نئے فارمیٹ کے تحت 4 ٹیموں کو 6 گروپس میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد 16 ٹیموں کا ایک ناک آؤٹ مرحلہ رکھا گیا ہے۔ [4] متحدہ عرب امارات نے ٹورنامنٹ میں میزبان کے تحت کوالیفائی کیا۔ جبکہ باقی 23 ٹیموں کے لیے، 45 ارکین ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن نے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جو مارچ 2015ء سے مارچ 2018ء تک جاری رہا۔ جس میں سے پہلے دو راؤنڈ فیفا عالمی کپ 2018ء کوالیفیکیشن کے تحت تھے۔
آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہے جنھوں نے 2015ء کا ٹورنامنٹ جیتا۔ اس ٹورنامنٹ کا فاتح فیفا کنفیڈریشنز کپ 2021ء میں شرکت کرے گا، جو ایشیا میں ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ کے میزبان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "AFC Asian Cup UAE 2019 stadiums and match dates confirmed"۔ the-afc.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2018
- ↑
- ↑ "ExCo approves expanded AFC Asian Cup finals"۔ AFC۔ 16 April 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014
- ↑ "AFC Asian Cup 2019 Competition Regulations"۔ AFC۔ 01 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2018
- ↑ "FIFA will move 2021 Confederations Cup from Qatar to different Asian country"۔ mlssoccer.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2015