اے سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم

اے سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (جسے آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے) منگل گری کے قصبے میں زیر تعمیر کرکٹ اسٹیڈیم ہے جو منگل گری تادیپلے میونسپل کارپوریشن اور وجئے واڑہ میٹروپولیٹن ایریا کا حصہ ہے۔ یہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے منگلاگیری میں واقع ہے تقریباً 15 میل (24 کلومیٹر) گنٹور سے، 19 میل (31 کلومیٹر) تینالی سے اور 7.4 میل (11.9 کلومیٹر) وجئے واڑہ سے۔ 2000ء میں آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن وجئے واڑہ میں ایک بین الاقوامی اسٹیڈیم تعمیر کرنا چاہتی تھی، لیکن رقبہ کی کمی کی وجہ سے اس اسٹیڈیم کا منصوبہ منگلا گری منتقل کر دیا گیا۔ کرکٹ گراؤنڈ تعمیر ہونے کے باوجود شائقین گیلری کے ساتھ اسٹیڈیم کی تعمیر شروع نہیں ہوئی۔

اے سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم
آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم منگل گری میں زیر تعمیر ہے۔
میدان کی معلومات
مقاممنگلاگیری, گنٹور ضلع, آندھرا پردیش, بھارت
جغرافیائی متناسق نظام16°26′13″N 80°33′11″E / 16.437°N 80.553°E / 16.437; 80.553
تاسیسTBA
گنجائش34,000
ملکیتSports Authority of Andhra Pradesh
مشتغلAndhra Cricket Association
متصرفآندھرا کرکٹ ٹیم
بین الاقوامی معلومات

حوالہ جات

ترمیم