بئر البصہ دور نبوی میں مدینہ منورہ کے سات مشہور کنووں میں سے ایک کنواں ہے۔یہ جنت البقیع کی قریب قبا کے راستے میں بائیں جانب واقع ہے اگر بقیع کی جانب سے مدینہ منورہ کے حصار کے نیچے چلیں تو یہ مذکورہ جگہ پر ملے گا۔ ابن عدی ابی سعید الخدری سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے اور دریافت فرمایا کہ تمھارے یہاں کوئی سدر(بیری کا درخت) ہے تاکہ میں اس سے سر کو دھوؤں کیونکہ آج جمعہ کا دن ہے میں نے عرض کیا کہ ہاں ہے سدر لے لیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بئر البصہ پر چلا گیا آپ نے اس سے اپنے سر مبارک کو دھویا اور غسالہ کو کنویں میں ڈال دیا اس کنویں میں زینہ ہے اور اس کا پانی بہت نزدیک ہے[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. جذب القلوب الی دیار المحبوب(تاریخ مدینہ)، صفحہ 208،شیخ عبد الحق محدث دہلوی، شبیر برادرز لاہور