باؤلی
باؤلی: (انگریزی :stepwell )اردو اور ہندی میں سیڑھی والے کنویں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
باؤلی تاریخی تناظر
ترمیمعموما باؤلی راجپوت دور میں استعمال ہونا شروع ہوئی شیر شاہ سوری نے بھی کافی باؤلیاں بنوائیں ان میں ہاتھی اور گھوڑے بھی اتر سکتے تھے بعض باؤلیوں میں خفیہ راستے بھی بنائے جاتے تا کہ ہنگامی حالات میں استعمال ہو سکیں بعض اوقات انخلا کے مقصد کے لیے بھی استعمال ہوتیں ان کے قریب زیر زمین کئی کلومیٹر خفیہ راستے بھی ملتے ہیں جہاں بھی راجپوت اور شیر شاہ سوری کے دور کے قلعے ہیں وہاں یہ باؤلیاں ضرور ملتی ہیں۔
باؤلی کی دو قسمیں
ترمیمباؤلی کی دو قسمیں ہیں شمالی باؤلی اور مغربی باؤلی
شمالی باؤلی
ترمیمشمال کی باؤلی عموما سادہ جس میں ایک چوڑا زینہ ہوتا ہے جو عمارت کی پوری چوڑائی میں سطح زمین سے پانی کی سطح تک جاتا ہے اس طرح کی باؤلی شیخ سلیم چشتی کے مزار پر فتح پور سیکری میں ہے دہلی میں خواجہ نظام الدین اولیاء کے مقبرے پر ہے ان کا مقصد پانی نکالنا اور وضو اورغسل کرنے میں کارآمد بنانا ہے اس میں زائرین روپے اور سکے ڈالتے ہیں یہ انداز مسلمانوں نے یہاں اپنایا اس سے پہلے کا ذکر نہیں ملتا۔
مغربی باؤلی
ترمیممغربی باؤلی اعلیٰ فنی اور تعمیری کمال کا نمونہ ہوتی ہے اور بڑی کارآمد ہوتی ہے جس کے لیے کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے یہ عموما دو حصوں پر مشتمل ایک عمودی مدور یا مثمن ستون اور دوسرا دالانوں کا ایک سلسلہ جنہیں سیڑھیوں کے ذریعہ ملا دیا جاتا ہے یہ عمارتیں گجرات کے اسلامی عہد میں بنی ہیں [1]
موجودہ دور میں
ترمیمدہلی میں متعدد، لکھنؤ میں ایک، آلہ آباد باندہ روٹ پر کالنجراور چترکوٹ دو جگہ، سہسرام، حیدرآباد، بھوپال وغیرہ کی تاریخی عمارتوں میں باؤلیاں موجود ہیں۔
ابھی پاکستان میں کچھ باؤلیاں باقی ہیں مثلاً لوسر باؤلی ( واہ کینٹ )، ہٹیاں ( چھچھ ) ضلع اٹک اور قلعہ روہتاس (جہلم) میں۔ یہ ایک بڑا سا کنواں ہوتا ہے جس میں پانی کی سطح تک سیڑھیوں کے ذریعے پہنج سکتے ہیں۔ اس میں ارد گرد راہداریاں اور کمرے بنے ہوتے ہیں جو شدید گرمی میں بھی بہت ٹھنڈے رہتے ہیں۔ امرا وہاں اپنے دفتر اور آرام کرتے تھے اور یوں تپتی دوپہریں ٹھنڈے پانی کے پہلو میں بیٹھ کر گزار دیتے تھے۔عمومی طور پر تاریخی عمارتوں کے احاطے میں سیڑھیوں والے کنویں " باؤلیاں " ( stepwell ) ضروری ہوتی تھیں۔ شروع شروع میں تو یہ تعمیری کاموں میں استعمال ہوتی تھیں بعد میں تفریح اور آرام گاہ کے بطور مستقل موجود رہتی تھیں۔
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر باؤلی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- بھارت کی باؤلیاں
- اگرسین کی باولیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ agrasenkibaoli.com (Error: unknown archive URL)
- باؤلی فن تعمیر
حوالہ جات
ترمیم- ↑ دائرہ معارف اسلامیہ جلد3 صفحہ1016 جامعہ پنجاب لاہور