جغرافیائی قطبین
جغرافیائی قطبین

قطب جنوبی سے عموماً جغرافیائی قطب جنوبی مراد لیا جاتا ہے اگرچہ قطب جنوبی کئی قسم کے ہیں۔ جغرافیائی قطب جنوبی سے مراد زمین کا جنوبی ترین نقطہ ہے۔ یہ ایسا نقطہ ہے جس سے آپ جس طرف کو بھی چل پڑیں آپ شمال ہی کی طرف جا رہے ہوں گے۔ شمالی قطب کے برعکس یہ سمندر پر نہیں بلکہ زمین پر واقع ہے اگرچہ وہاں برف کی 3000 میٹر دبیز تہہ ہے۔ یہ براعظم انٹارکٹیکا میں ہے۔ برف کی یہ تہہ دس میٹر سالانہ کی اوسط سے کھسکتی ہے اس لیے اس پر واقع تجربہ گاہیں اور اس کو سر کرنے والوں کے جھنڈوں کی جگہ ہر سال تبدیل کرنا پڑتی ہے۔