مارٹا روٹ ایک امریکی خاتون تھی جس نے بہائی مذہب کی اشاعت کے لیے بڑا کام کیا۔ یہ اوہائیو کے شہر میں 10 اگست 1872ء میں پیدا ہوئی۔ شکاگو میں تعلیم حاصل کی صحافت کو بطور پیشہ اختیار کیا۔ 1912ء میں بہائیت سے متاثر ہوکر اس کے اندر داخل ہوئی۔ مس مارٹا نے ساری زندگی شادی نہیں کی وہ عباس آفندی کے ساتھ پوری دنیا بہائی مذہب کی تبلیغ کے لیے سفر کرتی رہی۔ امریکا، یورپ، برصغیر ہند غرض کہ ہر ملک میں عباس آفندی کے ساتھ اپنے مذہب کی تبلیغ کے لیے پھرتی رہی۔ مس مارٹا 28 ستمبر 1939ء میں فوت ہوئی۔