باب:رمضان/رمضان کے عشرے
مشہور روایت ہے کہ ’’رمضان کے تین عشرے ہیں پہلا رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا عشرہ دوزخ سے نجات کا ہے‘‘۔ اس روایت کے بارے میں محدثین کے اقوال ہیں:
- امام عقیلی کے مطابق اس روایت کی کوئی اصلیت نہیں۔ (الکامل3/1157)
- ابن ابو حاتم کے نزدیک یہ حدیث منکر ہے۔ (العلل لابن ابی حاتم : 1/249)
- محمد ناصر الدین البانی کے مطابق یہ روایت باطل ہے۔ (سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ والموضوعۃ : 871)