باب:طرزیات/Intro
ٹیکنالوجی یا Technology، سائنس اور معلومات کے فنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام آلات بھی آجاتے ہیں اور وہ تمام دستورالعمل یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح عام طور پر طرازوں (techniques) کے ایک مجموعے کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثال کے طور پر space technology) اور بعض اوقات اس کو ہندسیات (engineering) کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی طرزیاتی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک ٹیکنالوجی کہ سکتا ہے، مثلا Hitachi technology اور ABI technology وغیرہ وغیرہ۔
مزید دیکھیے۔۔۔ |