باب:مسیحیت/منتخب سوانح/3
سینٹ آگسٹین مسیحیت میں ایک مقدس کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے جس میں سینٹ آسٹن، اگستین مقدّس اور ہپو کا اگستین شامل ہیں۔ یہ رومی افریقا میں ہپو ریگس (اب عنابہ، الجزائر) کے ایک اسقف تھے۔ انہوں نے لاطینی زبان میں فلسفے کی مدد سے مذہبی عمور کو پڑھا۔ ان کی تحریریں مغربی مسیحیت کی ترقی میں بہت بااثر تھیں۔
ان کے معاصر، جیروم، کہتے ہیں کہ سینٹ اگستین نے "نئے سرے سے مسیحیت کے قدیم عقیدے میں جان ڈالی"۔جیروم کہتے ہیں کہ، "آپ دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں؛ کیتھولیکی عزت اور احترام بلکہ مسیحیت کے قدیم عقیدے میں نئے سرے سے جان آپ نے ہی ڈالی۔" مکمل مضمون پڑھیں۔۔۔