Flag of Mexico
Flag of Mexico
Location of Mexico on world map
Location of Mexico on world map

میکسیکو (ہسپانوی: México)، باضابطہ طور پر ریاستہائے متحدہ میکسیکو شمالی امریکہ کے جنوبی حصے میں واقع ایک ملک ہے۔ یہ ایک وفاقی آئینی جمہوریہ ہے۔ اس کی سرحد شمال میں ریاستہائےمتحدہ سے ملتی ہیں۔ بحرالکاہل کے جنوب اور مغرب میں، جبکہ جنوب مشرق میں گوئٹے مالا، بیلیز اور کیریبین سمندر ہیں اور مشرق میں خلیج میکسیکو ہے۔ میکسیکو کا رقبہ 1,972,550 مربع کلومیٹر (761,610 مربع میل) پر محیط ہے اور اسے رقبے کے لحاظ سے دنیا کا تیرھواں سب سے بڑا ملک بناتا ہے۔ تقریباً تیرہ کروڑ کی آبادی کے ساتھ، یہ دسواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور سب سے زیادہ ہسپانوی بولنے والوں کا ملک ہے۔  میکسیکو ایک وفاقی جمہوریہ کے طور پر منظم ہے جس میں اکتیس ریاستیں اور اس کا دار الحکومت میکسیکو سٹی شامل ہے۔