باريش گدھ
باریش گدھ (دڑھيل گدھ یا داڑھی والا گدھ) ایک شکاری پرندہ ہے اور جپیٹس جنس کی اکلوتی نوع کا مرکوز بھی۔ روایتی طور پر یہ دنیاِ قدیم کی گِدھوں سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے لیکن بشمول مصری گدھ، یہ صنف بندی کے اعتبار سے ایک مختلف جنس کا پرندہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ مختلف اِس لیے سمجھا جاتا ہے کیونکہ اِس کی جسامت نہ تو عقابوں کی مانند ہے اور نہ دیگر گِدھوں کی طرح اِس کی گردن اور سر بے پروبال ہیں۔