بارڈر – گواسکر ٹرافی ایک بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ سیریز ہے جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔ سیریز کا نام ممتاز سابق کپتانوں، آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور ہندوستان کے سنیل گواسکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مستقبل کے دوروں کے ذریعے کھیلا جاتا ہے۔ بمطابق مارچ 2023ء بھارت نے 2023 ءکی سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے پاس رکھی۔ اگر سیریز ڈرا ہو جاتی ہے تو ٹرافی رکھنے والا ملک اسے برقرار رکھتا ہے۔ 1996ءسے ٹرافی کے مقابلے میں ہندوستانی سچن ٹنڈولکر سب سے کامیاب بلے باز رہے ہیں جنھوں نے 65 اننگز میں 3262 رنز بنائے۔ [1] آسٹریلیا کے ناتھن لیون سب سے کامیاب بولر ہیں جنھوں نے 26 میچوں میں 32.40 کی اوسط سے 116 وکٹیں حاصل کیں۔ [2]

بارڈر-گواسکر ٹرافی
ممالک بھارت
 آسٹریلیا
منتطمبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا
کرکٹ آسٹریلیا
فارمیٹٹیسٹ کرکٹ
پہلی بار1996–97ء (بھارت)
تازہ ترین2022–23ء (بھارت)
اگلی بار2024–25 (آسٹریلیا)
فارمیٹ5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز
ٹیموں کی تعداد2
موجودہ فاتح بھارت
زیادہ کامیاب بھارت (10 سیریز جیتیں)
زیادہ رنبھارت کا پرچم سچن ٹنڈولکر (3,262)[1]
زیادہ ووکٹیںآسٹریلیا کا پرچم ناتھن لیون (116)[2]

واحد ٹیسٹ

ترمیم

واحد ٹیسٹ بارڈر-گواسکر ٹرافی 1996-97ء کے تحت کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ تھا۔ یہ سچن ٹنڈولکر کی بطور کپتان پہلی سیریز بھی تھی۔ یہ سیریز صرف ایک میچ پر مشتمل تھی جو دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

10–14 اکتوبر 1996ء
سکور کارڈ
ب
182 (73 اوورز)
مائیکل سلیٹر 44 (96)
انیل کمبلے 4/63 (24 اوورز)
361 (131.4 اوورز)
نیان مونگیا 152 (366)
پال ریفل 3/35 (17 اوورز)
234 (108.3 اوورز)
اسٹیوواہ 67* (221)
انیل کمبلے 5/67 (41 اوورز)
58/3 (13.2 اوورز)
محمد اظہرالدین 21* (12)
پال ریفل 2/24 (6 اوورز)
بھارت 7 وکٹوں سے جیت گیا۔
فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ, دہلی
امپائر: سری وینکٹا راگھون (بھارت) اور پیٹرولی (انگلینڈ)
میچ کا بہترین کھلاڑی: نیان مونگیا (بھارت)
  • آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Records / Border-Gavaskar Trophy / Most runs"، ESPNcricinfo، اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2021 
  2. ^ ا ب "Records / Border-Gavaskar Trophy / Most wickets"، ESPNcricinfo، اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2021