بازگشت (آڈیو ویژول سہ ماہی جریدہ)
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
بازگشت ایک آڈیو ویژول سہ ماہی جریدہ ہے جو مشمولات متن کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں بھی فراہم کرتا ہے۔ اپنے مقاصد سے متعلق سائٹ کی رائے ہے کہ ئی نسل کو زبان سے متعلق جو مسائل درپیش ہیں ان میں رسم الخط کے ساتھ ساتھ تلفظ کے بھی مسائل ہیں جن پر توجہ دی جانی چاہیے۔ رسم الخط عام طور پر لوگ سیکھ بھی لیتے ہیں تو اردو الفاظ کی ادائیگی سے تا عمر قاصر رہتے ہیں کیونکہ وہ جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں اردو کے الفاظ تو کثرت سے بولے جاتے ہیں لیکن ان کی ادائیگی کا سلیقہ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ معیاری اور سنجیدہ ادب کی ترسیل لوگوں تک نہ ہونے کی وجہ سے غیر معیاری ادب کو ہی معیاری مان لیے جانے کی وبا بھی عام ہو چلی ہے جس کے تدارک کے لیے سنجیدہ لوگوں کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ معیاری ادب آج بھی لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن عموماً نئے ڈیجیٹل فورمیٹ میں ان کی ترسیل نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے شائقین ادب انٹرنیٹ کو غیر معیاری ادب کا ڈھیر کہنے پر مجبور ہیں۔ بازگشت کو ایک ادبی جریدے کے فورمیٹ میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں رسم الخط کی جگہ آواز اور ویڈیو کو جگہ دی گئی ہے۔ اس کوشش سے ہر گز یہ معنی اخذ نہیں کرنا چاہیے کہ رسم الخط کی اہمیت کم ہو گئی یا ختم ہو گئی بلکہ میری تمام سامعین سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اردو رسم الخط کی ترویج میں اپنا کردار ادا کریں۔ چونکہ اس ویب سائٹ کا مقصد اردو بولنے والے معاشرے کی بازیافت ہے لہذا اس سائٹ پر مواد ملٹی میڈیا فورمیٹ میں ہوگا، تاہم ہماری کوشش یہ ہوگی کہ تمام چیزیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں بھی آپ کو فراہم کی جائیں جو یقیناً اردو رسم الخط میں ہوں گی۔