باز کاری (انگریزی: Redo)، جسے اس کے انگریزی ہم معنی لفظ کی مناسبت سے زیادہ معروف طور پر ری ڈو کہا جاتا ہے، کمپیوٹر کے مختلف پروگراموں اور سافٹ ویئروں میں ایک جسے حکم (کمانڈ) کے دو بارہ کرنے کے حکم کو کہا جاتا ہے۔ مثلًا ایم ایس ورڈ میں اگر کوئی صارف ایک بار کوئی متن کا انتخاب کر کے اسے جلی کرے، تو دوسری بار کچھ اور متن کا وہی شخص انتخاب کر کے پھر سے محض ری ڈو یا باز کاری کے حکم سے جلی کر سکتا ہے۔ اس کے لیے اسے عمومًا کلیدی تختے سے کمانڈ یا حکم کے طور پر کنٹرول وائی دبانا ہوتا ہے۔ اسی طرح سے متن کے دیگر فارمیٹ، جیسے کہ ترچھا متن، خط کشیدہ متن، تصویر کی پیوستگی، جدولوں کا ادخال اور کئی امور سابقہ حکم کے ہو بہ ہو محض کلیدی تختے کے ایک حکم سے انجام پاتے ہیں۔

رد ترمیم اور باز کاری

ترمیم

رد ترمیم باز کاری کی عین ضد ہے۔ رد ترمیم سے کی گئی ترمیم کی مکمل نفی ہوتی ہے۔ جب کہ باز کاری ایک جیسے حکم کے مکرر انجام دیے جانے کا اشارہ کرتا ہے۔ تاہم ان دونوں حکموں کی اپنی افادیت ہے۔ جہاں رد ترمیم کنٹرول زیڈ کی مدد سے سابقہ ترمیم ایک بار میں دور کر دیتی ہے، وہیں باز کاری ایک جیسی ترمیم کے فارمیٹ کی نقل کر کے صارف کے دو بارہ اسی طرح کی ترمیم کے کیے جانے کو ممکن کرتی ہے۔

باز کاری کا عام استعمال

ترمیم

باز کاری یا ری ڈو کا عام دنیا میں کسی بھی سابقہ چیز کی دیکھا دیکھی ہو بہ ہو ویسی ہی انجام دہی کو کہا جاتا ہے۔ چنانچہ فلمی نغموں اور دھنوں کے ضمن میں کہا گیا ہے:

فلم کی موسیقی دینے والوں نے کچھ پرانی لائن اور پرانی دھنوں کی ہی باز کاری کو بروئے کار لایا ہے۔ ہمارے پاس ایسے موسیقار یا شاعر موجود نہیں جو کسی بھی فلم کے لیے نئے گانے بنا سکیں؟[1]

اسی طرح سے فلمی دنیا میں فلموں کی کہانیوں کو دو بارہ نئے سرے سے اسی نہج میں عملًا باز کاری کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔ موسیقی، دھن اور شاعری میں یہ تو زمانے سے چلتا آیا ہے۔ شاعری میں ایک صنف تضمین بھی رائج ہے جس میں سابقہ شاعری کے اشعار یا مصرعوں کو جدید کلام میں پیوست کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم