بالا رخ (انگریزی: Stargazer)، طبقہ پرسیفارم(perciform) مچھلی سے تعلق رکھنے والا خاندان،اورانوسکوپیدای(Uranoscopidae)ہے۔ان کی آنکھیں ان کے سر کے بالائی حصہ میں ہوتی ہیں (جیسا کہ نام سے بھی ظاہر ہو رہا ہے)۔اس خاندان میں آٹھ جنسوں کی تقریباً 51 انواع (ایک معدوم) شامل ہیں، جو دنیا بھر میں اتھلے اور گہرے نمکین پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔[1]

تفصیل

ترمیم

زہریلے کانٹے رکھنے والی یہ مچھلی خود کو سمندر کی تہ میں موجود ریت میں چھپا لیتی اور اپنے شکار (غیر فقاریہ) کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہے۔ اس کا حملہ انتہائی تیز ہوتا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ڈیانے (Dianne) برے (Bray)۔ "خاندان اورانوسکوپیدای(Uranoscopidae)"۔ فشز آف آسٹریلیا۔ 06 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2014 
  2. ارحم رحمان (07 اپریل 2018)۔ "معلومات کی دنیا"۔ جنگ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2022