برطانیہ اور ممالک دولت مشترکہ کی مجالس آئین ساز سیاسی تصور کے لحاظ سے نصف دائرے کی شکل کی اور فرانسیسی پارلیمان اور دنیا کے اکثر ممالک کی مجالس قوانین ساز بالعموم مستطیل شکل کی ہوتی تھیں۔ فرانس کی 1789ء کی مجالس قانون ساز میں چند اصطلاحات وضع ہوئیں۔ جو دراصل سیاسی جماعتوں کی نشستوں کی ترتیب کو ظاہر کرتی تھیں۔ مگر اب ان سے نظریاتی تحصیص مراد ہے۔ 1789ء میں فرانس کی مستطیل پارلیمنٹ میں دائیں بازو، وسطی اور بائیں بازو کی جماعتیں تھیں۔ دائیں بازو کی جماعتوں سے مراد قدامت پسند جماعتیں، وسطی جماعتوں سے مراد اعتدال پسند جماعتیں اور بائیں بازو سے مراد انتہا پسند جماعتیں یعنی سوشلسٹ اور کمیونسٹ جماعتیں تھیں۔ فرانسیسی پارلیمانی زبان کی یہ اصطلاحات اب ہر ملک کی زبان میں انھی معانی میں استعمال ہوتی ہیں۔ کمیونسٹوں سے زیادہ متشدد بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان (مثلا ٹراٹسکی کے پیرو، انارکسٹ اور جاپان کی ریڈ آرمی کے ارکان) کو انتہا پسند بایاں بازو Ultra Leftistکہا جاتا ہے۔ اور کمیونسٹ بھی ان کے اسی طرح مخالف ہیں جس طرح دائیں بازو کی جماعتیں۔ بایاں بازو یا لیفٹ ایک وسیع اصطلاح ہے۔ انارکسٹ، مارکسسٹ، مارکسسٹ-لیننسٹ، ماؤسٹ، سوشل ڈیموکریٹ، سیکولرسٹس، فیمنسٹس، سول سوسائٹی کے ترقی پسند رجحان رکھنے والے شہری، صحافی وکیل اور دیگر پروفیشنلز، ٹریڈ یونینسٹس، یہاں تک کہ مغرب میں ماحولیاتی ایکٹوسٹس اور انیمل رائٹ ایکٹوسٹس اور آکوپائی وال سٹریٹ جیسی تحاریک بھی لیفٹ میں ہی شامل ہیں۔ اِن سب کی رائے ہر معاملے میں یکساں نہیں ہو سکتی البتہ کچھ معاملات میں سب کا اتفاق ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم