بتول رحمانی
اردو اور سرائیکی زبان کی معروف افسانہ نگار
حالات زندگی
ترمیمبتول رحمانی 1955ء میں بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول بہاولپور سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاول پور سے بی ایس سی کی ڈگری لی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ایم ایس سی کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاول پور میں بحیثیت لیکچرار تعینات ہوئیں اور ایک طویل عرصہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین بہاولپور میں پڑھاتی رہیں۔ شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونیورسٹی ، بہاولپور اور ریڈیو پاکستان بہاولپور سے بھی وابستہ رہیں۔آپ کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہی تھیں مگر وقت سے پہلے موت نے آ لیا۔ [1]
تخلیقات
ترمیمآپ کے درج ذیل افسانوی مجموعے شائع ہوئے:
1۔چوتھی سمت(اردو۔1983ء)
2۔سانجھ (سرائیکی۔1994ء)
وفات
ترمیمآپ نے 18 نومبر 2002ء کو بہاولپور میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 38