بحیرہ مرمرہ
بحیرہ مرمرہ (Sea of Marmara یا Marmara Sea) (ترکی زبان: Marmara Denizi، یونانی: Θάλασσα του Μαρμαρά) یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے جو بحیرہ ایجیئن کو بحیرہ اسود سے ملاتا ہے اور ترکی کے ایشیائی و یورپی علاقوں کو جدا کرتا ہے۔
آبنائے باسفورس اسے بحیرہ اسود اور درہ دانیال اسے بحیرہ ایجیئن سے منسلک کرتا ہے۔ آبنائے باسفورس استنبول شہر کو دو براعظموں میں تقسیم کرتی ہے۔
بحیرہ مرمرہ کا رقبہ 11 ہزار 350 مربع کلومیٹر ہے۔
ویکی ذخائر پر بحیرہ مرمرہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |