بدرالدین اسحاق
( 601ھ۔ 670ھ )
مولانا بدرالدین اسحاق المعروف جھجرانوالے پیر ،سلسلہ عالیہ چشتیہ کے معروف صوفی بزرگ اور بابا فرید الدین گنج شکر کے داماد اور خلیفہ تھے۔ رسالہ اسرار الاولیاء ان کی اہم تصنیف ہے۔
آپ کے والد کا نام علی بن اسحاق دہلوی تھا۔ علوم ظاہریہ کے حصول کے لیے بخارا کا قصد کیا لیکن رستے ہیں پاکپتن شریف میں بابا فرید الدین گنج شکر سے ملاقات ہو گئی تو انھوں نے آپ کو اپنی خدمت اور دامادی کے لیے منتخب فرما لیا اور خرقہ خلافت عطا کیا۔
زہد و تقویٰ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔
آپ نے رسالہ اسرار الاولیاء تصنیف کیا جس میں بابا فرید الدین گنج شکر ملفوظات درج ہیں۔