بدیع الزماں الجزری
اس مضمون یا قطعے کو الجزری میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
بدیع الزماں الجزری ایک مایہ ناز مسلمان انجنئیر تھا ۔ بد یع الزماں الجزاری نے 1206ء میں ایک ایسی مشین بنائی جس کے ذریعہ پانی بلندی تک لے جایا جاتا تھا۔ ماڈرن مشینوں میں کر ینک شافٹ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نے پانی کو اوپر لے جا نے کے لیے (یعنی آب پاشی کے لیے ) کرینک کنیکٹنگ راڈ سسٹم (Crank connecting rod system) بنایا۔ اس ایجاد نے ٹیکنالوجی پر دیرپا اثر چھوڑا اور انجنئیرنگ کی فیلڈ میں انقلاب آگیا۔ یہ سسٹم با ئیسکل میں بھی استعمال ہو تا ہے۔ اس نے پانی سے چلنے والے پسٹن پمپ کا بھی ذکر کیا جس میں دو سیلنڈر اور ایک سکشن پائپ تھا۔ الجزاری نے 1206 ء علم الحیال یعنی انجنئیرنگ پر جو قاموسی تصنیف (الجامع بین العلم و العمل النافع فی صنعت الحیال ) سپرد قلم کی اس میں والوز اور پسٹن کا بھی ذکر کیا۔ اس نے ایک میکنکل کلاک بنائی جو وزن سے چلتی تھی۔ اس کو فادر آف روباٹکس بھی کہا جا تا ہے۔ وہ 50 سے زیادہ مشینوں کا موجد تھا۔ کمبی نیشن لاک بھی اس کی ایجاد ہے سا ئنس میوزیم لندن میں ورلڈ آف اسلام کا جو 1976ء میں فیسٹول منعقد ہوا تھا اس میں الجزاری کی بنائی ہوئی واٹر کلاک کو دوبارہ اس کی ڈایاگرام کے مطابق بنا یا گیا تھا۔ الجزاری کی کتاب کا انگریزی ترجمہ ڈینیل ہل ( Daniel Hill 1974) نے کیا ہے۔