برأت عثمان بن عثمان سنی عالم دین ظفر احمد عثمانی کا رسالہ ہے۔ جس میں ابوالاعلی مودودی کے صحابہ کرام کے متعلق علمی وتاریخی مغالطوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔[1]

برأت عثمان بن عفان
دفاع ذوالنورین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
Book of zafar ahmad usmani

مصنف ظفر احمد عثمانی
زبان اردو
اصل زبان اردو
ملک پاکستان
سلسلہ دفاع صحابہ
ناشر ادارہ اسلامیات لاہور
تاریخ اشاعت مارچ 2000ء
پیش کش
صفحات 78

تعارف ترمیم

ظفر احمد عثمانی کا یہ تحقیقی مقالہ جس میں خلیفۂ راشد سوم عثمانؓ بن عفان اور صحابی رسول امیر معاویہؓ اور عمرو بن العاصؓ پر اٹھائے گئے مشہور اعتراضات کا تحقیقی جائزہ لیا گیا ہے۔[2]

وجہ تالیف ترمیم

ظفر احمد عثمانی کے ڈھاکہ یونیورسٹی اور مدرسہ عالیہ میں قیام کے دوران انگریزی تعلیم یافتہ طلبہ سے معلوم ہوا کہ کالجوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ سے صحابی امیر معاویہ اور عمرو بن العاص سے بدگمانی پیدا ہوتی ہے حالانکہ یہ صحابی ہیں۔ ڈھاکہ میں قیام کے دوران ہی ایک رسالہ "کف اللسان عن معاویہؓ ابی سفیان" لکھا لیکن وہ مسودہ ہی کی صورت میں رہا طبع نہ ہو سکا۔ بدقسمتی سے بارش کی وجہ سے خراب ہو گیا۔اخبار ہفت روزہ شہاب لاہور کی چند اشاعتوں میں حضرت عثمان بن عفان کی برات کے متعلق چند مضامین چھپے جس سے معلوم ہوا کہ کہ بعض صحافیوں نے نے ان کی شان میں نازیبا کلمات کہے۔ اخبار ہفت روزہ شہاب میں اجمالی تبصرے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مفصل تحقیقی جوابات کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ظفر احمد عثمانی نے اس موضوع پر لکھنے کا مصمم ارادہ کیا۔[3]

موضوعات ترمیم

  • شان عثمان بن عفان
  • شان معاویہؓ
  • قصاص عثمانؓ
  • شہادت عمارؓ
  • خمس کا قصہ
  • حضرت معاویہؓ کی گورنری
  • حضرت عثمانؓ حضرت علیؓ کی نظر میں
  • فتوحات عثمانی[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. برأت عثمان بن عفان ،ظفر احمد عثمانی ،صفحہ ٦، ناشر ادارہ اسلامیات لاہور 
  2. برأت عثمان بن عفان ،ظفر احمد عثمانی ،صفحہ ٦،٧، ناشر ادارہ اسلامیات لاہور 
  3. برأت عثمان بن عفان ،ظفر احمد عثمانی ،صفحہ ٨,٩، ناشر ادارہ اسلامیات لاہور 
  4. برأت عثمان بن عفان ،ظفر احمد عثمانی ،فہرست موضوعات، ناشر ادارہ اسلامیات لاہور 

مزید دیکھیے ترمیم

برات عثمان بن عفان