برائلر
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
برائلر مرغیوں کی ایک قسم ہے جو بطورِ خاص گوشت کے لیے پیدا کی جاتی ہے۔ یہ نسل دیگر مرغیوں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے اور زیادہ گوشت دیتی ہے۔ انھیں تیز بڑھوتری، کم خوراک میں زیادہ گوشت اور سُست ہونے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ پانچ ہفتوں میں چوزے سے دو کلو وزنی مرغی تیار ہو جاتی ہے۔
ان کے پر سفید جبکہ کھال زردی مائل ہوتی ہے۔ ان کے گوشت میں ریشے نہیں ہوتے۔ نر اور مادہ دونوں ہی گوشت کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں۔ 2003 میں کل 42 ارب برائلر پیدا کی گئی تھیں جن میں سے 80 فیصد مرغیاں محض چار کمپنیوں نے پیدا کیا تھا۔
ویکی ذخائر پر برائلر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |