براہمن گرنتھ (سنسکرت: ब्राह्मणम्‎) ہندومت کے مقدس مذہبی کتابوں کا مجموعہ جو 1000ق‌م سے 850ق‌م یا 800ق‌م سے 600ق‌م کے درمیان میں لکھے گئے۔ اس میں مذہبی رسوم، عبادتیں اور ان کی ادائیگی کی تفصیلات نیز مختلف مواقع پر گائے جانے والے دیوتاؤں کے گیت اور پڑھے جانے والے جادوئی منتر شامل ہیں۔ اسی طرح ہندو اساطیر کی تشریحات و تفصیلات بھی مذکور ہیں اور فہم زبان کے مباحث بھی ملتے ہیں۔[1][2][3][4][5]

مجموعی طور پر یہ "سنہتا" نامی شعری مجموعے کا ایک حصہ ہے جو شعر و نثر میں ہندومت کے مختلف مراسم عبودیت کو بیان کرتا ہے۔[6]

پروفیسر میکڈانل لکھتے ہیں:

یہ نثری تخلیقات اس دور کی عکاسی کرتی ہیں جس میں علمی اور فکری مساعی قربانی پر مرتکز ہوتی ہیں، قربانی کی بنیاد اس کی اہمیت، اس کے فوائد اور اس کے انجام دہی کے طریقے ہی اس سرمائے ادب کے موضوعات و مباحث قرار پاتے ہیں۔

[7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. أ د محمد عثمان (2018-05-01)۔ للوحي معاني اخري (بزبان عربی)۔ ص 27: دار روابط للنشر وتقنية المعلومات ودار الشقري للنشر۔ ISBN 978-977-6543-30-0۔ 06 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. M. Winternitz (1927)۔ A History Of Indian Literature,vol.1۔ صفحہ: 187–225, 192۔ 6 سبتمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. Klaus Klostermaier (2007)، A Survey of Hinduism, Third Edition, State University of New York Press, سانچہ:ردمك، page 47
  4. مايكل فيتسل [انگریزی]، "Tracing the Vedic dialects" in Dialectes dans les litteratures Indo-Aryennes ed. Caillat, Paris, 1989, 97–265.
  5. Biswas et al (1989)، Cosmic Perspectives, Cambridge University Press, سانچہ:ردمك، pages 42-43
  6. مونيس (2016-01-01)۔ التفكير في الثقافات (بزبان عربی)۔ ص 95: Al Manhal۔ ISBN 9796500266442۔ 06 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  7. سوامی ویویکانند ”ہندو ازم اے یونیورسل ریلیجین“، ص 1