برج آتش نشانی
برج آتش نشانی تبریز، موجودہ ایران میں واقع ہے۔ یہ برج 1917ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اِس کی بلندی 23 میٹر ہے۔ یہ شہر میں آتشزدگی کی خبر کے لیے تعمیر کیا گیا تاکہ اگر شہر میں کہیں آتشزدگی کا واقعہ پیش آئے تو برج پر کھڑا دربان اطلاع کرسکے۔ اِس برج پر ایک دربان 24 گھنٹے کھڑا رہتا تاکہ وہ پورے شہر میں کسی بھی آتشزدگی یا دھوئیں کو دیکھ سکے اور فوراً اِطلاع کرے۔ اگر کہیں ایسا واقع رونما ہوتا تو وہ دربان آگ بجھانے والی انتظامیہ کو مطلع کردیتا۔ ایران میں انسداد آتشزدگی کا پہلا محکمہ 1832ء میں قائم ہوا جو باقاعدہ شہنشاہ روس کی امداد سے تعمیر ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- [فارسی] Hasanbeyghi, Mohammadreza, Alo125, Hamshahribook, 2007 [ISBN 978-964-2924-39-4].
- http://www.eachto.ir