برساتی جنگلات، جنگلوں کی وہ قسم ہیں جو بہت زیادہ بارشوں سے وجود میں آتے ہیں۔ اس کی تعریف پر وہ جنگل پورے اترتے ہیں جہاں سالانہ کم از کم 1750 سے 2000 م م (68 سے 78 انچ) بارش ہوتی ہے۔ مون سون بین المدارین کے ملنے کے مقام پر ان جنگلوں کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کوئنزلینڈ، آسٹریلیا کا ایک برساتی جنگل

زمین کی 40 سے 75 فیصد حیات برساتی جنگلوں میں رہتی ہے[1]۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پودوں، کیڑوں اور خورد بینی اجسام کی لاکھوں اقسام ابھی تک دریافت نہیں ہوئی۔ منطقہ حارہ کے برساتی جنگل جو "زمین کا زیور" اور "دنیا کا سب سے بڑا دواخانہ" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ قدرتی ادویات کی بڑی تعداد یہاں سے دریافت کی جاتی ہے۔[2] دنیا میں آکسیجن کا 28 فیصد ان برساتی جنگلوں کی مرہون منت ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rainforests.net - Variables and Math"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2009 
  2. "Rainforests at Animal Center"۔ Animalcorner.co.uk۔ 2004-01-01۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2012