برقی شرارہ

برقی شرارہ

ترمیم

برقی شرارہ (الیکٹرک آرک) (electric arc) دراصل ہائی وولٹیج (کئی ہزار وولٹ) اور ہائی کرنٹ کی وجہ سے تخلیق پانے والا ایک مظہر ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک گیس (عموما ہوا)آیونائز ہوکر پلازما کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ اور کرنٹ ہوا (جو پہلے غیر موصل تھی لیکن ہائی وولٹیج اور ہائی کرنٹ کی وجہ سے آیونائز ہوکر پلازما کی شکل میں برقی موصل بن گئی) سے گذر جاتا ہے۔ سب سے پہلے سر ہمفرے ڈیوی نے کاربن کے دو ٹکڑوں کو ملا کر اور پھر جدا کر کے ان کے درمیان برقی شرارے کا مشاہدہ کیا۔ برقی شرارہ تیسلا کوائل سے بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔

 
سے بننے والا برقی شرارہ 25KV

برقیرے

ترمیم

ٹنگسٹن،کاربن کے بنے ہوئے برقیرے برقی شرارہ پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں .

برقی شرارہ کی خصوصیات

ترمیم

برقی شرارہ کی وولٹیج اور کرنٹ نہیں ماپے جا سکتے .برقی شرارے کا ٹمپریچر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جو مختلف مادوں کو پگھلانے،ان کی بھاپ بنانے کی خاصیت رکھتا ہے۔ برقی شرارہ راست رو اور مناوب رو دونوں سے پیدا ہو سکتا ہے۔

استعمالات

ترمیم

برقی شرارہ گاڑیوں اور اندرونی احتراقی انجنوں کے سپارک پلگ میں ایندھن کو جلانے کے لیے،ویلڈنگ،آرک لیمپ،برقی بھٹیوں،سوڈیم سٹریٹ لیمپ اور کیمرا فلیش لیمپ میں استعمال ہوتا ہے۔

 
برقی شرارے سے چلنے والی بھٹی
 
گیس میٹل آرک ویلڈنگ

خطرات

ترمیم

لیبارٹری میں برقی شرارہ پیدا کیا جاتا ہے۔ لیکن شرارہ خود انسان کیطرف لپک کر اسے شدید زخمی یا اس کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے برقی شرارے جو خود بخود برقی ترسیلاتی نظام ‎ ‎(electricity distribution system) میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوجائیں برقی آلات اور جان و مال کے لیے خطرے کا باعث ہیں .