برلے گرفن جھیل
برلے گرفن جھیل آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا کے وسط میں واقع ایک خوبصورت مصنوعی جھیل ہے۔ جو 1963میں دریائے مولونگلو پر بند باندھنے کے بعد مکمل ہوئی۔ اس کا نام امریکی ماہر تعمیرات والٹر برلے گرفن کے نام پر رکھا گیا۔[1]
برلے گرفن جھیل | |
---|---|
Balloon and National Carillon, Lake Burley Griffin | |
محل وقوع | کینبرا، آسٹریلوی دار الحکومت علاقہ (Map) |
جغرافیائی متناسق | 35°17′36″S 149°06′50″E / 35.29333°S 149.11389°E |
قسم جھیل | Artificial lake |
بنیادی اضافہ | Molonglo River، Sullivans Creek، Jerrabomberra Creek |
بنیادی کمی | Molonglo River |
Catchment area | 183.5 کلومیٹر2 (1.975×109 فٹ مربع) |
نکاسی طاس ممالک | Australia |
زیادہ سے زیادہ. لمبائی | 11 کلومیٹر (36,000 فٹ) |
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی | 1.2 کلومیٹر (3,937 فٹ 0 انچ) |
رقبہ سطح | 6.64 کلومیٹر2 (71,500,000 فٹ مربع) |
اوسط گہرائی | 4 میٹر (13 فٹ) |
زیادہ سے زیادہ. گہرائی | 18 میٹر (59 فٹ) |
پانی کا حجم | 33,000,000 میٹر3 (1.2×109 cu ft) |
سطح بلندی | 556 میٹر (1,824 فٹ) |
جزائر | 6 (Aspen، Springbank، Spinnaker, others unnamed) |
Sections/sub-basins | East Basin, Central Basin, West Basin, West Lake and Tarcoola Reach, Yarramundi Reach |
آبادیاں | کینبرا |
آسٹریلوی سرویکشک چارلس رابرٹ نے 1909 میں دار الحکومت کے لیے موجودہ جگہ تجویز کی[2] ۔ 1911 میں اس سلسلے میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور تمام شرکاء مقابلہ کو چارلس کا سروے نقشہ اور تجاویز فراہم کر دی گئیں۔[2] ان میں اس جھیل کی تجویز بھی تھی کیونکہ چارلس چاہتا تھا کہ کم سے کم خرچ میں دریائے مولونگلو[3] کے پانی کو ذخیرہ کر کے شہر کی تزئین کے لیے ایک خوبصورت جھیل بنائی جائے۔ مزید یہ کہ اس نے بند باندھنے کے لیے چار موزوں مقامات کی نشان دہی بھی کر دی۔[4][5]
یہ مقابلہ امریکی ماہر تعمیرات والٹر برلے گرفن نے جیتا ۔ وزیر داخلہ کنگ اوملے نے اسے قوم کے نئے دار الحکومت کی تعمیر کے لیے آسٹریلیا آنے کی دعوت دی۔[6] گرفن نے قلب شہر میں جیومیٹری کی اعلیٰ ترین مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گیارہ کلومیٹر لمبی اور سوا کلومیٹر چوڑی جھیل تخلیق کی تاہم حکومت نے اس کے اصل نقشے میں ترمیم کر دی اور 1920 میں اس کی روانگی تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوئی۔ یہاں تک کہ دوسری عالمی جنگ شروع ہو گئی۔ اس کے بعد سیاسی اختلافات و مباحث کا ایک سلسلہ چل نکلا ،بالآخر 1960 میں وزیر اعظم رابرٹ مینزیس کی کوششوں سے کام کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے ڈیم اور پلوں کو تعمیر کیا گیا اور ستمبر 1963 کو ڈیم کا دہانہ بند کر کے پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز ہو جو اپریل 1964 کو مطلوبہ سطح تک پہنچا۔17 اکتوبر 1964 کو اس کا افتتاح کیا گیا۔
جھیل کینبرا کے عین وسط میں واقع ہے اور اس کے ساحلوں پر قومی گیلری، قومی عجائب گھر، قومی کتب خانہ، آسٹریلیا کی قومی یونیورسٹی اور ہائی کورٹ کی عمارات تعمیر کی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس بھی کچھ ہی فاصلے پر ہے۔ ساحلوں کا کل رقبہ ساڑھے چالیس کلومیٹر بنتا ہے۔ اس کے اوپر دو پل بنائے گئے ہیں جو شہر کے زمینی راستوں کو آپس میں ملاتے ہیں۔اس کے کناروں پر بے شمار تفریحی مقامات ہیں اور یہاں پانی کے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Lake Burley Griffin and Surrounding Parklands"۔ National Capital Authority۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2009
- ^ ا ب Lake Burley Griffin, Canberra : Policy Plan, p. 3.
- ↑ Sparke, pp. 4–7.
- ↑ "Canberra contour survey"۔ National Library of Australia۔ 1909۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2009
- ↑ The Griffin Legacy۔ Canberra: National Capital Authority۔ 2004۔ صفحہ: 51۔ ISBN 0-9579550-2-2
- ↑ Lake Burley Griffin, Canberra : Policy Plan, p. 4.