برڑہ ایک خاندان جو زیادہ تر سندھ میں آباد ہے
برڑوں کا اصل نام ہو جالی تھا۔ کچھ ایک خودکوسمہ شاخ بتاتے ہیں بعض کے مطابق وہ ایک علاحدہ قبیلہ ہیں۔ ان کی روایت کے مطابق وہ جوناگڑھ کے قریب گرنار کے راجا کی اولاد ہیں جو ہجرت کر کے سندھ آیا اور اسلام قبول کر لیا۔ اس سے اسلام قبول کر والےے بزرگ نے اسے بُر(جبہ، چغہ ) کا نام دیا۔ علی پور تحصیل کے مضافات میں موجود ایک دربار(خواجہ نور محمد برڑہ رحمتہ علیہ) کے کتبہ پر لکھی ہوئی تحریر کے مطابق برڑہ خاندان کا جد امجد عرب سے سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے وہ بیٹے ہیں جنھوں نے ایران میں فارسی خاتون سے شادی کی۔ بعد میں ایران میں سنی مسلم پر جب شعیوں نے عرصہ حیات تنگ کیا تو ایران سے بلوچستان اور پھر وہاں سے سندھ اور پنجاب میں یہ خاندان پھیل گیا۔ برڑہ لفظ عربی کے ،بررہ، سے نکلا ہے جس کے معنی ،نیک آدمی یا بزرگ آدمی ہیں [1] برڑہ برادری پاکستان میں کثیر تعداد میں موجود ہیں۔۔یہ برادری اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موجود برڑہ برادری کی زبان سرائیکی ہے۔یہ جنگجو قوم ہے لیکن اس وقت کی نسل اتحاد چاہتے ہیں۔ اس لیے کئی تنظیمیں تشکیل دے کر صلح کروانے اور ترقی کے کام کے لیے کوشاں ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 61،بک ہوم لاہور پاکستان